مری (راشد مغل سے)
منشیات کے مضر اثرات” کے موضوع پر ای ایل ایم ایس قومی پوسٹر آ گاہی مہم کی نمائش کی پروقار تقریب انعقادایجوکیشن لیڈرشپ اینڈ مینجمنٹ سسٹم () نے پنجاب کونسل آف دی آرٹس، مری اور ہیومن ڈیویلپمنٹ فاؤنڈیشن () کے اشتراک سے کیا گیا جس بنیادی مقصد طلبہ، اساتذہ اور عوام الناس میں منشیات کے نقصانات کے بارے میں شعور اجاگر کرنا اور نوجوان نسل کو ایک صحت مند، محفوظ اور منشیات سے پاک معاشرے کے قیام کے لیے مثبت کردار ادا کرنے کی ترغیب دینا تھا۔ جس میں مقامی عوام، طلبہ، اساتذہ اور والدین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ شرکاء نے طلبہ کی تخلیقی صلاحیتوں اور ان کے تیار کردہ پوسٹرز کو سراہا، جن کے ذریعے منشیات کے معاشرتی، جسمانی اور نفسیاتی نقصانات کو مؤثر انداز میں اجاگر کیا گیا۔ پوسٹر اگاہی مہم کی نمائش کا باقاعدہ افتتاح جناب ضیاء اللہ عباسی، چیف ایگزیکٹو آفیسر، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفس نے کیا۔جس میں بطور مہمان ممتاز شخصیات نے شرکت کی جن میں پروفیسر سید امتیاز علی رضوی، چیف ایگزیکٹو آفیسر، ڈاکٹر عقیل موسیٰ، ڈائریکٹر، پروفیسر رضا مُنیر (سابق پرِنسپل گورنمنٹ کامرس کالج ، مری)اقرار حسین، جنرل منیجر آپریشنز،
شاہد علی، منیجر، ہیومن ڈیویلپمنٹ فاؤنڈیشن اشرف میکن (اسِسٹنٹ ڈائریکٹر ، مری آرٹس کونسل)امجد بٹ، معروف مقامی ادیب و ماہرِ لِسانیاتسید نصرت حسین، کوآرڈینیٹر، تقریب کا باقاعدہ آغاز امجد بٹ نے استقبالیہ کلمات سے ہوئے معزز مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور مری میں اس اہم اور بامقصد نمائش کے انعقاد پر کی کاوشوں کو سراہا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ منشیات کے خلاف آ گاہی کے ایسے پروگرام نہ صرف مری بلکہ پورے پاکستان میں تسلسل کے ساتھ منعقد کیے جانے چاہئیں۔بعد ازاں پروفیسر سید امتیاز علی رضوی نے کے وژن اور مشن پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ تعلیمی و آگاہی سرگرمیوں کا مقصد نوجوان نسل کی مثبت ذہنی، اخلاقی اور تعلیمی نشوونما کو فروغ دینا ہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ملک بھر کے تعلیمی اداروں کی ہمہ جہت ترقی اور بہتری کے لیے مختلف پروگراموں پر عمل پیرا ہے۔
اپنے خطاب میں جناب ضیاء اللہ عباسی نے نمائش کے انعقاد میں شامل تمام اداروں کی مشترکہ کاوشوں کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ منشیات کا بڑھتا ہوا رجحان معاشرے کے لیے ایک سنگین خطرہ ہے اور اس کے تدارک کے لیے اجتماعی اقدامات ناگزیر ہیں۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ بطور چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفس، وہ نوجوانوں کو منشیات کے خطرات سے محفوظ رکھنے کے لیے کام کرنے والے اداروں کے ساتھ مکمل تعاون جاری رکھیں گے۔ڈاکٹر عقیل موسیٰ نے بھی اپنے خطاب میں ELMS کی ان کوششوں کو اجاگر کیا جو طلبہ کی صلاحیتوں کو نکھارنے، ان کی تخلیقی استعداد کو فروغ دینے اور انہیں ملک کے مفید اور ذمہ دار شہری بنانے کے لیے کی جا رہی ہیں۔تقریب کے اختتام پر سید نصرت حسین، کوآرڈینیٹر ELMS نے پنجاب کونسل آف دی آرٹس، مری، ہیومن ڈیویلپمنٹ فاؤنڈیشن، مہمانِ خصوصی، ELMS کی قیادت، منتظمین، رضاکاروں اور تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا جن کی مشترکہ کاوشوں سے یہ نمائش کامیابی سے منعقد ہوئی۔

