میاں چنوں:بینقاب نیوز رپورٹر عاصم کمال
کسی بھی ناگہانی صورتحال سے نمٹنے کے لیے مرکزی امام بارگاہ قصرِ بو طالب میں موک ایکسرسائز کا کامیاب انعقاد!عوام الناس کے تحفظ اور ہنگامی حالات میں فوری طبی امداد کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے سیکیورٹی اداروں اور ریسکیو 1122 کی جانب سے ایک اہم مشق موک ایکسرسائز کی گئی۔اس مشق کا بنیادی مقصد کسی بھی ناخوشگوار واقعے کی صورت میں شہریوں کو بحفاظت نکالنے اور کم سے کم وقت میں فرسٹ ایڈ فراہم کرنے کی صلاحیتوں کو نکھارنا ہے۔ شہریوں اور ضلعی انتظامیہ نے پیشگی تیاری کے اس اقدام کو وقت کی اہم ضرورت قرار دیتے ہوئے خوب سراہا ہے۔:

