نوشہروفیروز ۔ ( رجب علی سمون )
تھانہ نوشہروفیروز سٹی کی حدود میں نیئر پھل ریگیولیٹر، پولیس اور ڈکیتی ارادے سے کہڑے ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ پولیس کی جوابی کارروائی میں ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار ہوا۔گرفتار ملزم کی شناخت رحمت ولد دین محمد مری کے نام سے ہوئی ہے۔ ملزم کے قبضے سے ایک عدد غیرقانونی پسٹل بمع میگزین برآمد کر لیا گیا۔زخمی ملزم کو فوری طور پر علاج معالجے کے لیے متعلقہ اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ابتدائی معلومات کے مطابق زخمی حالت میں گرفتار ملزم کے خلاف مختلف تھانوں میں سنگین نوعیت کے متعدد مقدمات درج ہیں اور وہ کئی مقدمات میں روپوش بھی تھا۔

