قاضی احمد رپورٹ: سائیں بخش لاکھو
قاضی احمد: قومی شاہراہ پر ٹموڑ کے قریب نامعلوم مسلح ڈاکوؤں نے اسلحے کے زور پر نياز احمد لاکو کو یرغمال بنا کر ان کی سی ڈی 70 موٹرسائیکل ماڈل 2026 چھین لی۔مزاحمت کرنے پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں نياز احمد لاکو شدید زخمی ہو گئے، جبکہ ملزمان موٹرسائیکل لے کر باآسانی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔زخمی نياز احمد لاکو کو فوری طور پر اسپتال قاضی احمد منتقل کیا گیا، جہاں ابتدائی طبی امداد کے بعد ان کی حالت تشویشناک ہونے کے باعث انہیں مزید علاج کے لیے نواب شاہ اسپتال ریفر کر دیا گیا۔

