وفاقی حکومت نے اگلے مالی سال میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں سات فیصد اضافے کا اعلان کیا ہے۔
وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے وفاقی بجٹ 27-2026 پیش کرتے ہوئے اعلان کیا کہ مہنگائی کی وجہ سے تنخواہ دار طبقے کی مشکلات میں اضافہ ہوا ہے اور ان مشکلات کا ادراک کرتے ہوئے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں سات فیصد کا اضافہ کیا جا رہا ہے۔اُنھوں نے کہا ریٹائرڈ سرکاری ملازمین کی پینشن میں بھی سات فیصد اضافے کی تجویز ہے۔

