نوشہرو فیروزراجہ رجب علی سمون
مورو پولیس کا ڈاکوؤں سے مقابلہ_ ڈکیتی، ارادہ قتل، رہزنی سمیت انتہائی سنگین نوعیت کے مقدمات میں مطلوب خطرناک بدنام زمانہ ڈاکو جانی عرف دانش وسطڑو ہلاک۔تفصیلات کے مطابقتھانہ مورو کی حدود میں، سندھ کالونی شاخ نیئر کھجور کے باغ، پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ پولیس کی جوابی کارروائی میں ایک بدنام زمانہ ڈاکو ہلاک ہوگیا۔ہلاک ملزم کی شناخت جانی عرف دانش ولد غلام محمد وسطڑو، سکنہ گاؤں مچر، تعلقہ و ضلع نوشہروفیروز کے نام سے ہوئی ہے۔ ملزم کے قبضے سے ایک عدد غیرقانونی رپیٹر برآمد کر لیا گیا۔ابتدائی معلومات کے مطابق ہلاک ملزم کے خلاف مختلف اضلاع بالخصوص دادو اور نوشہروفیروز کے مختلف تھانوں میں 39 سے ذائد سنگین نوعیت کے مقدمات درج ہیں اور وہ کئی مقدمات میں روپوش بہی تہا۔ہلاک ملزم کا مزید کرمنل ریکارڈ معلوم کرنے کے لیے مختلف اضلاع، تھانوں اور سی آر او سے معلومات حاصل کی جا رہی ہیں۔واضح رہے کہ مذکورہ ملزم علائقے میں دہشت کی علامت تھا۔ سنگین نوعیت کی متعدد وارداتوں میں اس کا مرکزی کردار تھا۔ملزم ہالیہ دنوں میں نوشہروفیروز اور مورو تھانہ کی حدود میں موٹرسائکل ڈکیتی کی وارداتوں میں سرگرم تھا۔

