مری (بیورو رپورٹ)چیف ٹریفک آفیسر مری منیر احمدہاشمی نے کہاہے کہ عیدالاضحیٰ تعطیلات اور لانگ ویک اینڈ کے دوران مری میں سیاحوں کی کثیر تعداد کی آمد کا سلسلہ جاری ہے سٹی ٹریفک پولیس مری عوام الناس اور سیاحوں کو بہترین سفری سہولیات کی فراہمی اور ٹریفک روانی برقرار رکھنے کے لیے ہمہ وقت متحرک،عید کے پہلے دن سے اب تک 75 ہزار سے زائد گاڑیاں مری میں داخل، سیاحوں کی غیر معمولی آمد کے باوجود مری کی تمام اہم شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی برقرار رکھی گئی،چیف ٹریفک آفیسر مری منیر احمد ہاشمی اور ڈی ایس پی ٹریفک مری ٹریفک کی روانی کویقینی بنانے کیلئے فیلڈ میں موجود، مختلف شاہراہوں، چوکوں اور حساس مقامات پر ٹریفک انتظامات، نگرانی اور افسران کو موقع پر ہدایات جاری کررہے ہیں،سی ٹی اومری نے بتایاکہ 200 سے زائد ٹریفک اہلکار مری شہر، مال روڈ، جی پی او چوک، کشمیر پوائنٹ، ایکسپریس وے اور دیگر اہم شاہراہوں پر ڈیوٹی سرانجام دیتے ہوئے ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے میں مصروف ہیں،عیدالاضحی تعطیلات اور لانگ ویک اینڈ کے باعث مری میں سیاحوں کی آمد کا دباؤ برقرارہے، محدود اور دوطرفہ سڑکوں کے باوجود سٹی ٹریفک پولیس مری کی مربوط حکمت عملی سے ٹریفک رواں دواں ہے، سٹی ٹریفک پولیس مری کی سیاحوں سے اپیل، ڈبل لائن، غلط پارکنگ اور رانگ پارکنگ سے مکمل گریز کریں،سی ٹی اونے ہدایات دیں ہیں کہ گاڑیاں صرف مختص شدہ پارکنگ مقامات پر کھڑی کریں کسی بھی مدد، رہنمائی یا ٹریفک معلومات کے لیے سٹی ٹریفک پولیس مری ہیلپ لائن 051-9269200 پر فوری رابطہ کریں۔
تمام اہم شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی برقرار رکھی گئی،چیف ٹریفک آفیسر

