سیالکوٹ (سلیم احمد اعوان شیخو)جموں و کشمیر کے راجوری محاذ 9ویں روز بھی شدید کشیدگی کا شکار ہے اور راجوری کے پہاڑی اور جنگلاتی علاقوں میں مجاہدینِ کشمیر نے 9 دنوں سے دنیا کی 5ویں بڑی بھارتی فوج کی ناک رگڑوا دی ہے۔
بتایا گیا ہے کہ اس علاقے میں وسیع پیمانے پر سیکورٹی آپریشن جاری ہے جس میں بھاری اسلحہ آرٹلری ڈرونز ہیلی کاپٹرز اور بکتر بند گاڑیوں سمیت جدید فوجی وسائل استعمال کئے جا رہے ہیں لیکن بھارت کو مکمل ناکامی کا سامنا ہے۔اطلاعات کے مطابق انڈیا کی گورکھا فورس سمیت مختلف یونٹس کی بڑی تعداد علاقے میں موجود ہے اور مسلسل سرچ اور آپریشنل کارروائیاں جاری ہیں لیکن مجاہد کشمیر کمانڈر الیاس اور کمانڈر حمزہ بلکل محفوظ ہیں ۔تاہم مجاہدین نے بھارتی فوج کو بہت بڑا جانی ومالی نقصان پہنچایا ہے جو کہ بھارتی میڈیا دیکھانے سے قاصر ہے اور مجاہدین الحمدلله اللہ کی مدد سے محفوظ ہیں ۔یہ آپریشن ایک ایسے وقت میں جاری ہے جب علاقے میں زمینی صورتحال انتہائی حساس اور غیر یقینی بتائی جا رہی ہے۔پہاڑی علاقوں میں موجود مجاہدین کشمیر کے ساتھ جھڑپوں کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے جس کے باعث یہ معاملہ 9 دن گزرنے کے باوجود مکمل طور پر ختم نہیں ہو سکا۔9 دن بعد بھی راجوری کا محاذ بدستور کشیدگی آپریشن اور غیر یقینی صورتحال کی لپیٹ میں ہے کمانڈر الیاس اور کمانڈر حمزہ کے لئے دعائیں ہیں

