جدہ :پاکستانی عازمین حج نے وزارت مذہبی امور کے ناقص انتظامات بے نقاب کر دیئے،مکہ مکرمہ میں حاجیوں کو خستہ حال اور گندی عمارتوں میں ٹھہرانے کا انکشاف سامنے آیا ہے۔
عازمین حج کےمطابق اضافی 4 لاکھ روپےادا کرنےکےباوجود انہیں غیرمعیاری اورگندے ماحول میں رہائش دی گئی،رہائشی کمروں میں ٹوٹ پھوٹ،صفائی کےناقص انتظامات اوربنیادی سہولیات کی کمی پر حاجیوں نے شدید تحفظات کا اظہار کیا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق عازمین کاکہنا ہےکہ کئی مقامات پر اے سی خراب ہیں جبکہ باتھ رومز بھی غیر معیاری اور گندگی سے بھرے ہوئے ہیں،انکے مطابق باتھ رومز میں بنیادی سہولتیں حتیٰ کہ ہینڈ واش تک موجود نہیں۔متعدد بار رابطے کے باوجود حج ہیلپ لائن اور مشن کا عملہ دستیاب نہیں تھا۔دوسری جانب وزارت مذہبی امور نے سماء کی نشاندہی پر معاملے کا نوٹس لے لیا ہے اور ڈی جی حج کو فوری طور پر شکایات دور کرنے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔
پاکستانی عازمین حج مشکلات کا شکار، خستہ حال ، گندی عمارتوں میں رہائش دی گئی

