حسین بنگش کے مطابق راولپنڈی کی ضلعی انتظامیہ نے امن و امان کی ممکنہ صورتحال اور سکیورٹی خدشات کے پیشِ نظر پورے ضلع میں دو ہفتوں کے لیے دفعہ 144 نافذ کر دی ہے۔ ڈپٹی کمشنر راولپنڈی ڈاکٹر حسن وقار چیمہ کی جانب سے جاری کردہ باضابطہ نوٹیفکیشن کے مطابق ان پابندیوں کا اطلاق 5 مئی سے 19 مئی 2026 تک ہوگا، جس کے دوران ضلع بھر میں کسی بھی قسم کے عوامی اجتماع، جلسے یا جلوس کی اجازت نہیں ہوگی۔انتظامیہ نے اڈیالہ جیل کے گردونواح، مری روڈ اور مال روڈ جیسے اہم اور حساس علاقوں کو ریڈ زون قرار دے دیا ہے، جہاں سکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کیے گئے ہیں۔ ان علاقوں میں چار یا چار سے زائد افراد کے اکٹھے ہونے پر بھی مکمل پابندی ہوگی۔
