سکھر ( رپورٹ/عبد الرحمان راجپوت ) سکھر میونسپل کارپوریشن کے ملازم لطف اللہ کی نااہلی، باغیحیات محلہ میں کچرا اٹھانے کی شکایت پر شہریوں سے بدتمیزی
سکھر شہر کے علاقے باغیحیات میں صفائی ستھرائی کی ناقص صورتحال اور کچرا بروقت نہ اٹھائے جانے پر ملازم لطف اللہ کی وجہ سے شہری شدید پریشانی کا شکار ہیں۔ علاقہ مکینوں نے کہا ہے کہ سکھر میونسپل کارپوریشن کے ملازم لطف اللہ نہ صرف اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے ادا نہیں کر رہے بلکہ کچرا اٹھانے کی شکایت کرنے والے شہریوں کے ساتھ بدتمیزی اور غیر مناسب رویہ بھی اختیار کرتے ہیں۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ باغیحیات میں کئی کئی روز تک کچرے کے ڈھیر لگے رہتے ہیں، جس سے تعفن پھیل رہا ہے اور مختلف بیماریاں جنم لینے کا خدشہ بڑھ گیا ہے۔ متاثرہ مکینوں کے مطابق جب متعلقہ عملے کو شکایت کی جاتی ہے تو بعض ملازمین شہریوں سے تلخ کلامی کرتے ہیں اور صفائی کے مسائل حل کرنے کے بجائے غیر سنجیدہ رویہ اپناتے ہیں۔
عوامی حلقوں نے میئر سکھر، میونسپل کمشنر اور دیگر اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ صفائی کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں اور شہریوں کے ساتھ بدتمیزی کرنے والے ملازم لطف اللہ کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے تاکہ عوام کو ریلیف فراہم ہو سکے۔
شہریوں نے مزید کہا کہ صفائی کا مؤثر نظام ہر شہری کا بنیادی حق ہے اور متعلقہ اداروں کی ذمہ داری ہے کہ شہر کو صاف ستھرا رکھنے کے لیے عملی اقدامات یقینی بنائیں۔
