Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      ڈارک انرجی: کائنات کے سب سے بڑے 3D نقشے میں پراسرار قوت سے متعلق نئے اشارے

      ہفتہ بھر کے لئے ملک بھر میں انٹر نیٹ اسپیڈ ڈاؤن رہے گی، پی ٹی سی ایل

      پاکستان کی ایک اور نجی ائیرلائن: ”ساؤتھ ایئر“ کا پہلا طیارہ پاکستان لینڈ کر گیا، جون سے اڑان بھرے گا

      وزیراعلیٰ مریم نواز نے راولپنڈی معرکۂ حق سکوائر کا افتتاح کردیا،

      ٹیکنالوجی اب عام آدمی کی پہنچ سے باہر: ایف بی آر نے سمارٹ واچز اور بینڈز کی کسٹمز ویلیو بڑھا دی، قیمتوں میں 20 فیصد تک اضافہ

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      محبت کے آگے وحشی جانور بھی بے بس۔۔۔

      150 ارب ڈالر کی سلطنت کا مالک، مگر سواری عام سی میٹرو!

      امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وطن روانہ

      امریکی پائلٹ کیلئے امریکا کا ریسکیو مشن کیسے سرانجام پایا؟ اینی میٹڈ ویڈیو دیکھئیے

      خارگ جزیرے پر ممکنہ امریکی حملہ ، لیگو ویڈیو جاری

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    جیکب آباد میں محمد میاں سومرو، میر اصغر خان پہنور اور دیگر رہنماؤں کی قیادت میں “معرکہ حق ریلی” نکالی گئی

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp
    جیکب آباد رپورٹ مجیب کھوسو
    جیکب آباد میں سابق نگران وزیراعظم محمد میاں سومرو، میر اصغر خان پہنور اور دیگر رہنماؤں کی قیادت میں “معرکہ حق ریلی” نکالی گئی، جس میں شہریوں، سیاسی و سماجی کارکنوں اور مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ ریلی شہید اللہ بخش پارک سے برآمد ہوئی جو شہر کے مختلف راستوں سے ہوتی ہوئی ڈی سی چوک پہنچی جہاں اختتامی اجتماع منعقد کیا گیا ریلی کے شرکاء کے ہاتھوں میں قومی پرچم، بینرز اور پلے کارڈز تھے جبکہ شرکاء کی جانب سے پاک فوج، قومی یکجہتی اور ملک کی سلامتی کے حق میں زبردست نعرے بازی کی گئی۔ اس موقع پر مقررین نے کہا کہ “معرکہ حق” قومی اتحاد، یکجہتی اور دفاع وطن کے جذبے کی علامت ہے اور پوری قوم اپنی بہادر افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔سابق نگران وزیراعظم محمد میاں سومرو نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی سلامتی، خودمختاری اور استحکام کے لیے پوری قوم متحد ہے، ملک دشمن عناصر اپنے مذموم عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہوسکتے۔ انہوں نے کہا کہ قومی یکجہتی ہی پاکستان کی اصل طاقت ہے اور نوجوان نسل میں حب الوطنی کے جذبے کو فروغ دینا وقت کی اہم ضرورت ہے۔میر اصغر خان پہنور اور دیگر مقررین نے کہا کہ پاکستان کے عوام اپنی افواج اور قومی اداروں پر مکمل اعتماد رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ “معرکہ حق ریلی” کا مقصد عوام میں اتحاد و اتفاق، قومی شعور اور ملکی دفاع کے حوالے سے آگاہی پیدا کرنا ہے۔ریلی کے دوران سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے جبکہ مختلف شاہراہوں پر ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے پولیس اہلکار تعینات رہے۔ اختتامی اجتماع میں ملک کی سلامتی، استحکام اور ترقی کے لیے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں۔

    Related Posts

    مقدمہ قتل میں ملوث مجرم کو عمر قید اور بھاری جرمانے کی سزا

    ”معرکہ حق کا جشن“ میاں حبیب کا کالم

    جھڈو میں سماجی کارکن عبدالرحمان عرف اےآر جروار کے گھر پرچوری کی واردات

    مقبول خبریں

    وزیراعظم شہباز شریف کی صدر آصف زرداری سے ملاقات، ملکی و خطے کی بدلتی ہوئی صورتحال پر تبادلہ خیال

    غریب کیلئے سختی، بااثر کیلئے نرمی؟ سیکرٹری بار کیخلاف مقدمہ، وکلا کا احتجاج پولیس کے خلاف کاروائی کا عندیہ

    عید الاضحیٰ پر شہریوں کی موجیں: چاند رات تک اسمارٹ لاک ڈاؤن ختم کرنے کی بڑی تجویز، حتمی فیصلہ مریم نواز کریں گی

    بجٹ 2026-27،آئی ایم ایف کی فرمائش پر 230 ارب کے مزید ٹیکس لگانے کی تیاریاں

    ہفتہ بھر کے لئے ملک بھر میں انٹر نیٹ اسپیڈ ڈاؤن رہے گی، پی ٹی سی ایل

    بلاگ

    ”معرکہ حق کا جشن“ میاں حبیب کا کالم

    آئندہ چند ہفتے پنجاب پولیس کے مستقبل کیلئے فیصلہ کن قرار،سربراہ لاہور پولیس کی ممکنہ تبدیلی، سہیل ظفر چھٹہ سی سی پی او ؟نیا آئی جی پنجاب کون ؟ پنجاب میں نئی صف بندی سے بہت سے بااثر افسران تبادلہ کروا سکتے ہیں!

    گیسٹ ہاؤسز سے رزقِ حلال تک، پولیس افسران کے رویہ نے ایک شخص کی زندگی بدل دی

    سچ، قانون اور انصاف، دو معاشروں کی سوچ کا فرق بے نقاب، پنجاب پولیس کا افسر حیران

    ہنٹا وائرس اور ایران۔امریکا جنگ: پاکستان کے لیے ایک خاموش مگر سنگین خطرہ

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.