سیالکوٹ (سلیم احمد اعوان شیخو)وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے تجاوزات مافیا کو دو ٹوک وارننگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ نالہ بھیڈ اور نالہ ایک پر غیر قانونی قبضے کرنے والے خود ہٹ جائیں ورنہ بلا امتیاز کارروائی ہوگی۔ انھوں نے یہ انکشاف کیا ہے کہ مذکورہ نالوں سے 7 ٹن کوڑا نکالا گیا ہے جس کے لئے شہریوں کو بھی صفائی کا خیال رکھنا ہوگا۔خواجہ آصف کے مذکورہ بیان پر پاکستان پیپلز پارٹی سیالکوٹ کے ضلعی صدر اظہر علی دیال نے کہا ہے کہ اگر خواجہ آصف واقعی مذکورہ نالوں سے تجاوزات ہٹانے کے لئے مخلص ہیں تو وہ سب سے پہلے غیر جانبداری کا مظاہرہ دیکھاتے ہوئے نالہ بھیڈ پر تعمیر شدہ ممبر پنجاب اسمبلی فیصل اکرام کی سرجیکل فیکٹری اور ریسٹورنٹں و گاڑیوں کے شو رومز وغیرہ اور نالہ ایک پر سے با اثر افراد نے جو تجاوزات کر رکھی ہیں وہ بھی ختم کروائیں۔
نالہ بھیڈ اور نالہ ایک پر غیر قانونی قبضے کرنے والے خود ہٹ جائیں ورنہ بلا امتیاز کارروائی ہوگی:خواجہ محمد آصف

