انورزیب خان سے، مرکزی رہنما پی ٹی آئی و سیکرٹری جنرل تحریک تحفظ آئین پاکستان اسد قیصر کی سربراہی میں پی ٹی آئی وفد نے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے گورنر ہائوس پشاور میں ملاقات کی۔ ملاقات میں پی ٹی آئی کے صوبائی صدر خیبرپختونخوا جنید اکبر خان، اراکین قومی اسمبلی محبوب شاہ اور سلیم الرحمان جبکہ سابق رکن قومی اسمبلی سعیداللہ شاہ بھی موجود تھے۔ملاقات میں بنوں سانحے کے شہدا کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی۔ وفد نے صوبے کے حقوق اور مسائل کی طرف توجہ دلاتے ہوئے صوبے میں سی این جی اسٹیشنز کی بندش پر سخت تشویش کا اظہار کیا۔ صوبے میں گندم کے بحران پر وفاق کے رویے کو افسوسناک قرار دیا گیا۔ملاقات میں این ایف سی ایوارڈ اور ضم شدہ اضلاع کے مسائل پر بھی گفتگو کی گئی اور وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ خیبرپختونخوا کی تاجر برادری، سیاسی قیادت اور عوام میں پائے جانے والے احساسِ محرومی کے خاتمے کے لیے کردار ادا کرے۔گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ فاٹا اور پاٹا میں ٹیکس کے معاملات، سی این جی اسٹیشنز کی بندش، صوبے کے حقوق اور تاجر برادری کو درپیش مسائل کے حل کے لیے وفاق تمام متعلقہ شعبہ جات کے نمائندوں کا مقف سنے اور مشکلات کے ازالے کے لیے اقدامات کرے۔انہوں نے مزید کہا کہ وزیر داخلہ محسن نقوی سے بھی اس حوالے سے گفتگو کی گئی ہے اور انہوں نے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔
اسد قیصر کی سربراہی میں پی ٹی آئی وفد نے گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے ملاقات کی

