Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      امریکا میں پراسرار بیماری کا پھیلاؤ: ہزاروں شہری متاثر، حکام نے سر پکڑ لئے، تحقیقات شروع

      امریکا، ایران کشیدگی : اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی، 100 انڈیکس 6408پوائنٹس کی کمی

      فیفا ورلڈ کپ 2026: اسٹریمنگ پلیٹ فارمز پر ویورز کا نیا ریکارڈ،نیٹ فلکس، ڈزنی اور یوٹیوب کے درمیان 2030 ورلڈ کپ کے حقوق کی جنگ تیز

      میٹھی خوشخبری: ڈارک چاکلیٹ دل کی بیماریوں، ہائی بلڈ پریشر اور فالج کے خلاف بہترین ڈھال قرار

      کروڑ پتی کلب: ہنڈا اور ٹویوٹا کی ہائبرڈ گاڑیاں خریدنا اب عام آدمی کے بس سے باہر

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      اصفہان میں دھماکوں کے بعد فضا دھوئیں سے بھر گئی: اسرائیلی فضائی حملے کی پہلی ویڈیو 

      محبت کے آگے وحشی جانور بھی بے بس۔۔۔

      150 ارب ڈالر کی سلطنت کا مالک، مگر سواری عام سی میٹرو!

      امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وطن روانہ

      امریکی پائلٹ کیلئے امریکا کا ریسکیو مشن کیسے سرانجام پایا؟ اینی میٹڈ ویڈیو دیکھئیے

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    سیالکوٹ میں نئے ٹیچنگ ہسپتال کا سنگ بنیاد رکھ دیاگیا

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    سیالکوٹ (سلیم احمد اعوان شیخو)خواجہ آصف نے سیالکوٹ میں نئے ٹیچنگ ہسپتال کا سنگ بنیاد رکھ دیا*300 بیڈز پر مشتمل نیا ہسپتال 9 ارب روپے کی لاگت سے مکمل ہو گا ، ہسپتال کی منظوری 2016 میں ہوئی، بعد کی حکومتوں کی غفلت سے تاخیر اور قومی خزانے کو چار ارب روپے کا نقصان ہوا ، کوئی دوسرا صوبہ پنجاب کی ترقی کی رفتار کا مقابلہ نہیں کر سکتا۔نالوں کنارے ناجائز بنی فیکٹریاں اور گھر لوگ خود گرا دیں نہیں تو ہم گرائیں گے ، وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کا تقریب سے خطاب ، سیالکوٹ میں ایک ماہ کے اندر بائی پاس آپریشن کی سہولت میسر ہو گی۔ٹیچنگ ہسپتال فاسٹ ٹریک پر دو سال میں مکمل کریں گے، خواجہ سلمان رفیق وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے گورنمنٹ علامہ اقبال میموریل ٹیچنگ ہسپتال سیالکوٹ میں 9 ارب روپے کی لاگت سے بننے والے 300 بیڈز پر مشتمل نئے ٹیچنگ ہسپتال کا سنگ بنیاد رکھا۔ اس موقع پر صوبائی وزیر محنت و افرادی قوت خواجہ محمد منشا اللہ، صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق، رکن صوبائی اسمبلی چوہدری فیصل اکرام اور ڈپٹی کمشنر سیالکوٹ صبا اصغر علی بھی موجود تھیں۔سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے، خواجہ محمد آصف نے کہا کہ پنجاب میں ترقیاتی منصوبوں کی رفتار کا مقابلہ ملک کا کوئی دوسرا صوبہ نہیں کر سکتا اور نئے ٹیچنگ ہسپتال کی منظوری اور فنڈز کی فراہمی پر وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کے مشکور ہیں۔انہوں نے کہا کہ شہباز شریف نے 2016 میں اس منصوبے کی منظوری دی تھی مگر بعد میں آنے والی حکومتوں نے اسے دس سال تک تاخیر کا شکار رکھا، جس کے باعث منصوبے کی لاگت تین سے چار ارب روپے سے بڑھ کر تقریبا نو ارب روپے تک پہنچ گئی اور قومی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان برداشت کرنا پڑا۔ انہوں نے اس صورتحال کو مجرمانہ غفلت قرار دیا۔وزیر دفاع نے کہا کہ سیالکوٹ میں متعدد ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے۔

    Related Posts

    ہنرمند پنجاب، خوشحال پاکستان: وزیراعلیٰ مریم نواز کا نوجوانوں کو جدید ٹیکنالوجی سے لیس کرنے کا اعلان

    ’’امریکا ایران جنگ کا نیا مرحلہ‘‘ میاں حبیب کا کالم

    ڈکیتی کے دوران فائرنگ سے نوجوان جان کی بازی ہارگیا

    مقبول خبریں

    ناروے کے اسٹار فٹبالر کی سسلی میں پراسرار آمد، ہالینڈ گرل فرینڈ کے ہمراہ اٹلی کیوں پہنچے؟

    امریکا میں پراسرار بیماری کا پھیلاؤ: ہزاروں شہری متاثر، حکام نے سر پکڑ لئے، تحقیقات شروع

    "جنگ کا لائسنس نہیں دیں گے”: ڈیموکریٹس نے ٹرمپ کا ایک ٹریلین ڈالر کا دفاعی بل روک دیا

    بالی وڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ ایک بار پھر مشکلات میں؟ شادی پرمذہبی حلقوں کا سخت ردعمل

    "سب کچھ کھو دو گے”: ٹرمپ کی ایران کو مذاکرات کی حتمی وارننگ

    بلاگ

    بلوچستان کو تباہ و برباد کرنے کے لیے کئی شر پسند عناصرملوث اورمتحرک

    آخر مچھر مجھے ہی زیادہ کیوں کاٹتے ہیں؟اس کے پیچھے چھپی دلچسپ سائنس

    "تاریخ کا پہلا اور آخری جنازہ… جس میں شریک ہونے کے لیے انگریز سرکار نے ‘ٹیکس’ لگا دیا تھا!”

    گلو شاہ میلہ: تاریخ، اہمیت اور موجودہ صورتِ حال

    تاج پورہ، لکشمی چوک اور پانی والا تالاب ہمیشہ لاہور کی بارش کی سرخیوں میں کیوں سرفہرست رہتے ہیں؟

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.