Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      امریکا کا ایران سے وابستہ دہشت گردی کے متاثرین کے لیے 31 کروڑ ڈالر ہرجانے کا اعلان:  مذاکرات سے قبل بڑا مالیاتی دھچکا یا تصفیے کی راہ؟

      نیویارک، لاگارڈیا ائیرپورٹ پر جیٹ طیارے کی فائربریگیڈ ٹرک کو ٹکر، پائلٹ، کوپائلٹ ہلاک

      راس لفان بحران:”جنگ ختم ہو بھی گئی تو گیس نہیں ملے گی”: توانائی کے ماہرین کے ہوش رُبا انکشافات

      پنجاب میں پہلا سکل سٹی پراجیکٹ قائم کرنے کا فیصلہ

      "جنگ کا جواز ہی جھوٹ نکلا”:جوئے کینٹ کا استعفیٰ اور تلسی گبارڈ کی گواہی: کیا ڈونلڈ ٹرمپ کو مواخذے (Impeachment) کا سامنا کرنا پڑے گا؟

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      ایران کے سابق صدر احمدی نژاد منظر عام پر آگئے

      دبئی ائیرپورٹ پر میزائل حملہ ، 4 زخمی

      مناما،امریکی پانچواں فلیٹ سروس سینٹر کا تازہ ترین ایرانی حملے کے بعد مکمل صفایا

      ابوظہبی ، ایرانی میزائل حملے کے بعد خوف وہراس،ایک ہلاک، شہری پناہ لینے پر مجبور

      بنگلہ دیش کے نومنتخب وزیراعظم طارق رحمان کی مسلح افواج کے سربراہان سے ملاقات

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    کشمیر پولیس بحران، آئی جی لیاقت ملک نے بازی پلٹ دی،کشمیر پولیس میں خوشی کی لہر دوڑ گئی

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    تحریر:اسدمرزا

    جہاں لفظ بے نقاب ہوں۔۔۔ وہیں سے سچ کا آغاز ہوتاہے

    کبھی کبھی ایک فیصلہ پورے نظام کی پرتیں کھول دیتا ہے اور کبھی ایک شخصیت پورے کھیل کا رخ بدل دیتی ہے۔ آزاد جموں و کشمیر پولیس میں حالیہ ہلچل بھی کچھ ایسی ہی کہانی سنا رہی ہے، جہاں بظاہر یہ ایک انتظامی تنازع دکھائی دیتا ہے، مگر حقیقت میں یہ اختیار، مفاد اور اصلاح کے درمیان کھینچی گئی ایک واضح لکیر ہے۔ آئی جی آزاد کشمیر کیپٹن (ر) لیاقت ملک نے جیسے ہی ذمہ داریاں سنبھالیں، ایک ساکت نظام میں حرکت پیدا ہو گئی۔ وہ نظام جو برسوں سے روایتی سستی، اندرونی گروپنگ اور مفادات کے گرد گھوم رہا تھا، اچانک خود کو ایک نئے دباؤ میں محسوس کرنے لگا۔ یہی وہ لمحہ تھا جب کچھ سینئر افسران نے احتجاج کا راستہ اختیار کیا،، کام چھوڑ دیا، اور صرف یہی نہیں بلکہ جونیئر افسران کو بھی اس احتجاج میں شامل کرنے کے لیے دباؤ ڈالنا شروع کر دیا۔ کیا یہ احتجاج واقعی کسی اصولی مؤقف پر تھا یا پھر ایک نئے نظام کی مزاحمت ؟ کیونکہ دوسری جانب جو تصویر سامنے آتی ہے، وہ ایک مختلف کہانی سناتی ہے۔ کیپٹن (ر) لیاقت ملک نے عید کے خر مسرت موقع پر نہ صرف وزیر اعظم سے پولیس ویلفیئر اور شہداء کے خاندانوں کے لیے بھاری فنڈز جاری کروائے، بلکہ پولیس رولز میں اصلاحات اور ماتحت افسران کی ترقیوں کے لیے ایک واضح اور عملی ڈھانچہ بھی ترتیب دیا۔ یہ وہ اقدامات ہیں جن کا مطالبہ برسوں سے کیا جا رہا تھا، مگر عملدرآمد ہمیشہ فائلوں میں دب کر رہ گیا۔
    مزید برآں، آئی جی آزاد جموں کشمیر کا ایسا دفتر جو لاہور کے ایک عام پولیس اسٹیشن سے بھی کم حیثیت رکھتا تھا، حکومت سے نئے آئی جی آفس کے لئے 25 کنال اراضی اور فنڈز کا حصول کوئی معمولی کارنامہ نہیں۔ یہ صرف ایک عمارت کا مسئلہ نہیں، بلکہ ادارے کی عزت، خودمختاری اور مستقبل کی بنیاد کا سوال ہے۔ کیپٹن (ر) لیاقت ملک نے یہاں سدا آئی جی تعینات نہیں رہنا لیکن جو افسران آج احتجاج کر رہے ہیں، کیا انہوں نے ماضی میں کبھی ایسے اقدامات کیے کیا انہوں نے کبھی اپنے ماتحتوں کے حقوق، شہداء کے خاندانوں یا ادارے کی بہتری کے لیے اتنی سنجیدگی دکھائی؟ یا پھر یہ سب کچھ صرف اس وقت یاد آتا ہے جب کرسی خطرے میں محسوس ہو؟ یہ لمحہ آزاد کشمیر پولیس کے لیے ایک فیصلہ کن موڑ ہے۔ یا تو یہ نظام اپنی پرانی روش سفارش، دباؤ اور گروپنگ پر قائم رہے گا، یا پھر اصلاح، میرٹ اور فلاح کی نئی راہ اختیار کرے گا۔ یہ جنگ کسی ایک آئی جی کی نہیں، بلکہ ایک سوچ کی ہے۔ ایک طرف وہ لوگ ہیں جو نظام کو جمود میں رکھنا چاہتے ہیں، اور دوسری طرف وہ جو اسے آگے بڑھانا چاہتے ہیں۔

    Related Posts

    ”حوصلہ مند ایرانی قوم“ میاں حبیب کا کالم

    صدر مملکت کی مسلح افواج کے افسران اور جوانوں کو 1,989 فوجی اعزازات دینے کی منظوری، آئی ایس پی آر

    "ایران میں تباہی، اسرائیل میں ماتم اور تیل کی قیمتوں کا زلزلہ: کیا ٹرمپ کا ’ہیگستھ‘ پر الزام جنگ ختم کرنے کا نیا پینترا ہے؟”

    مقبول خبریں

    صدر مملکت کی مسلح افواج کے افسران اور جوانوں کو 1,989 فوجی اعزازات دینے کی منظوری، آئی ایس پی آر

    "ایران میں تباہی، اسرائیل میں ماتم اور تیل کی قیمتوں کا زلزلہ: کیا ٹرمپ کا ’ہیگستھ‘ پر الزام جنگ ختم کرنے کا نیا پینترا ہے؟”

    توانائی بحران،پٹرول کی راشن بندی ، کوپن سسٹم متعارف کرانیکی تجویز، تعلیمی ادارے 15 اپریل تک بند رہیں گے

    پاکستان امریکا-ایران کشیدگی ختم کرانے کے لیے ‘کلیدی ثالث’ قرار”اسلام آباد میں تاریخی مذاکرات کا امکان، فنانشل ٹائمز کا دعویٰ”

    ڈیل یا دھماکہ؟ ٹرمپ کا ایران کو اب 5 دن کا ‘الٹی میٹم’، تہران کی مذاکرات سے تردید— کیا خام تیل کی قیمتیں گرنے والی ہیں؟

    بلاگ

    کشمیر پولیس بحران، آئی جی لیاقت ملک نے بازی پلٹ دی،کشمیر پولیس میں خوشی کی لہر دوڑ گئی

    ”حوصلہ مند ایرانی قوم“ میاں حبیب کا کالم

    ”ڈی سی شپ بچانے کا واحد طریقہ ظلم و بربریت ہے؟“ ملک محمد سلمان کا کالم

    عید پر حقیقی خوشی حاصل کرنے کا طریقہ

    سرحدوں سے آگے جنگ پاکستان ایک فیصلہ کن موڑ پر

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.