Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      پاکستان سمیت مختلف ممالک میں انسٹا گرام ڈاؤن، صارفین پریشان

      پاکستان میں 5G کا خواب حقیقت بننے کے قریب: 600 میگا ہرٹز اسپیکٹرم کی نیلامی کا پہلا مرحلہ مکمل،

      ایمیرات ایئر لائن کا بڑا اعلان: ٹرانزٹ مسافروں کے لیے بھی خوشخبری، ری فنڈ اور ری بکنگ کی سہولت کا بھی اعلان

      بھارتی فضائیہ کا سخوئی طیارہ آسام میں گر کر تباہ: دو پائلٹ ہلاک،

      وٹس ایپ نے صارفین کیلئے نیا دلچسپ فیچر متعارف کرادیا

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      ایران کے سابق صدر احمدی نژاد منظر عام پر آگئے

      دبئی ائیرپورٹ پر میزائل حملہ ، 4 زخمی

      مناما،امریکی پانچواں فلیٹ سروس سینٹر کا تازہ ترین ایرانی حملے کے بعد مکمل صفایا

      ابوظہبی ، ایرانی میزائل حملے کے بعد خوف وہراس،ایک ہلاک، شہری پناہ لینے پر مجبور

      بنگلہ دیش کے نومنتخب وزیراعظم طارق رحمان کی مسلح افواج کے سربراہان سے ملاقات

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    “ مدر آف آل بمبز“تاریخ کا ہولناک ترین غیر جوہری حملہ: ایران کا ‘پارچین ‘ ایٹمی مرکز ملبے کا ڈھیر بنا دیا گیا

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    واشنگٹن / تہران :مشرقِ وسطیٰ میں جاری جنگ اب اپنے سب سے خطرناک مرحلے میں داخل ہو گئی ہے۔ حالیہ سیٹلائٹ تصاویر اور عسکری ماہرین کے تجزیے نے اس لرزہ خیز حقیقت کی تصدیق کر دی ہے کہ امریکہ نے ایران کے انتہائی حساس فوجی کمپلیکس ‘پارچین’ (Parchin) پر دنیا کا سب سے طاقتور روایتی بم گرا دیا ہے، جس کے بعد ایران کے ایٹمی پروگرام کا مستقبل سوالیہ نشان بن گیا ہے۔
    امریکی فضائیہ کے بی ٹو (B-2 Spirit) اسٹیلتھ بمبار طیاروں نے امریکہ کی ریاست میزوری سے اڑان بھری اور تقریباً 25 ہزار کلومیٹر کا طویل ترین سفر طے کر کے ایران کے ‘طالقان-2’ (Taleghan-2) نامی مرکز کو نشانہ بنایا۔
    اس حملے میں GBU-57 Massive Ordnance Penetrator (MOP) کا استعمال کیا گیا، جو 30 ہزار پاؤنڈ وزنی ایک ایسا دیو ہیکل بم ہے جو زمین کے اندر 200 فٹ گہرائی تک ٹھوس کنکریٹ کو چیر کر دھماکہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
    پارچین ہی کیوں؟ ایٹمی رازوں کی پناہ گاہ
    ماہرین کے مطابق یہ حملہ کسی تیل کے ذخیرے یا بحری اڈے پر نہیں تھا، بلکہ اس کا ہدف وہ جگہ تھی جہاں بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی (IAEA) کو 2015 میں انسانی ساختہ یورینیم کے ذرات ملے تھے۔
    طالقان-2: یہ وہ مقام ہے جہاں ایران مبینہ طور پر ایٹم بم کے ‘ٹرگر’ (High-explosive initiators) بنانے کے تجربات کرتا رہا ہے۔
    اسرائیل نے 2018 میں ایران کے ‘آماد پلان’ کے جو 55 ہزار صفحات چوری کیے تھے، ان میں بھی پارچین کے مرکزی کردار کی نشاندہی کی گئی تھی۔
    معاشی اور علاقائی اثرات: ایک تباہ کن صورتحال
    اس جنگ نے صرف 6 دنوں میں عالمی معیشت کو 11.3 ارب ڈالر کا ٹیکہ لگایا ہے۔
    آبنائے ہرمز جہاں روزانہ 138 بحری جہاز گزرتے تھے، اب وہاں صرف 8 ٹینکرز رہ گئے ہیں۔
    دبئی کے آسمان پر دفاعی نظام کے ملبے کی بارش ہو رہی ہے جبکہ عمان کے ثالثی مراکز آگ کی لپیٹ میں ہیں۔
    یہ جنگ اب سیاسی بیانات سے نکل کر ایٹمی بقا کی جنگ بن چکی ہے۔ اگر تہران یہ سمجھتا ہے کہ اس کا ایٹمی راستہ (Nuclear Hedge) بند کر دیا گیا ہے، تو اس کے پاس اب دو ہی راستے بچتے ہیں یاتو وہ مکمل ہتھیار ڈال دے جو موجودہ ایرانی قیادت کے لیے ناممکن نظر آتا ہے۔
    یاپھرایٹمی دوڑ میں تیزی لاتے ہوئے خفیہ مقامات پر تیزی سے ایٹم بم تیار کرنا تاکہ مستقبل کے حملوں سے بچا جا سکے۔

    Related Posts

    وزیراعظم مختصر دورے پر سعودی عرب روانہ،سعودی ولی عہد سے ملاقات میں خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال ہوگا

    ”میناب لڑکیوں کا اسکول“ ٹوما ہاک میزائل کا نشانہ بنا، ہولناک غلطی بے نقاب، پینٹاگون کا اعترافِ جرم!

    آبنائے ہرمز پر جنگی بادل اور 100 ڈالر کا ہندسہ: امریکی و برطانوی ‘ہنگامی ذخائر’ بھی تیل کی آگ بجھانے میں ناکام

    مقبول خبریں

    مہاکمبھ کی ‘جادوئی آنکھوں’ والی مونالیزا فرمان خان کی ہو گئیں: کیرالہ میں پولیس پروٹیکشن میں بین المذاہب شادی!

    ”میناب لڑکیوں کا اسکول“ ٹوما ہاک میزائل کا نشانہ بنا، ہولناک غلطی بے نقاب، پینٹاگون کا اعترافِ جرم!

    ”جنگ تب ختم ہوگی جب میں چاہوں گا، تیل نیچے آئے گا“ ڈونلڈ ٹرمپ صدر امریکا

    فلم وٹی وی کے سینئیر اداکار عاصم بخاری انتقال کرگئے

    ’’قیامت کا اختیار‘‘ فی الحال محفوظ: ٹرمپ نے اسرائیل کو ایرانی تیل مراکز پر حملوں سے کیوں روکا؟ تین بڑے خدشات بے نقاب

    بلاگ

    ”جنگ کے اثرات“ میاں حبیب کا کالم

    سرحد پار سے صنعتی فضلے کا ریلا: راوی اور ستلج میں بڑھتی آلودگی، ‘آبی جنگ’ کی دستک ،وفاقی دارالحکومت کے 74 فیصد ندی نالے گندے نالوں میں تبدیل!

    ”پٹرول بم “ توفیق بٹ کا کالم

    ”رجیم چینج کا امریکی کھیل“میاں حبیب کا کالم

    ’’ساٹھ سال کے نسلی دوست مل بیٹھیں تو پھر عمر صرف ایک نمبر رہ جاتی ہے’’

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.