Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      مصنوعی ذہانت کا کمال: جیف بیزوز کی حیران کن پیشگوئی، لوگ ہفتے میں صرف 3 دن کام کرکے بھی شاندار کمائی کر سکیں گے

      ایپل کا تاریخی قدم: پہلی بار ٹچ اسکرین میک بُک کی تیاری

      کیسا ہوگا سام سنگ کا جدید ترین فون? گلیکسی ایس 27 الٹرا کے نئے ڈیزائن، طاقتور بیٹری اور شاندار فیچرز سے متعلق تفصیلات لیک

      فٹنس سرٹیفیکیٹ لینے کی مدت بڑھا دی گئی، لاہور میں اب مصنوعی بارش کی ضرورت نہیں پڑے گی: مریم اورنگزیب

      ایمازون کا تاریخی قدم: پہلی بار اینڈرائیڈ اور ‘الیکسا پلس’ سے لیس مہنگے ٹیبلٹس متعارف

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    گوجرانوالہ کی تاریخ میں پہلی بار ماس ٹرانزٹ سسٹم متعارف کرانے کا فیصلہ، وزیراعلیٰ مریم نواز نے منظوری دیدی

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے گوجرانوالہ ماس ٹرانزٹ سسٹم کے ڈیزائن کی باقاعدہ منظوری دے دی ہے۔ اس منصوبے کا مقصد شہر کے شہریوں کو جدید، تیز رفتار اور ماحول دوست سفری سہولیات فراہم کرنا ہے۔ وزیراعلیٰ نے ہدایت کی ہے کہ گوجرانوالہ کے تمام علاقوں کو فیڈر بس سروس کے ذریعے میٹرو ٹرین سے منسلک کیا جائے تاکہ عوام کو مربوط ٹرانسپورٹ سسٹم میسر آ سکے۔
    وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت اہم اجلاس میں منصوبے پر تفصیلی بریفنگ دی گئی، جس میں بتایا گیا کہ گوجرانوالہ میں ماس ٹرانزٹ سسٹم کی گنجائش تقریباً 26 لاکھ مسافروں کے روزانہ سفر کے مطابق رکھی گئی ہے۔ منصوبہ گکھڑ سے ایمن آباد تک 31.5 کلومیٹر طویل ہوگا، جس کی تکمیل کے لیے 12 ماہ کی مدت مقرر کی گئی ہے۔
    منصوبے کے تحت 24 اسٹیشن قائم کیے جائیں گے جن میں سے 2 اسٹیشن انڈرگراؤنڈ ہوں گے، جبکہ ٹریفک کی روانی کو بہتر بنانے کے لیے 17 سے 19 کلومیٹر سیکشن زیر زمین تعمیر کرنے کی بھی اصولی منظوری دی گئی ہے۔ اسی طرح دو ٹنل سیکشن بنانے کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے۔
    اجلاس میں بتایا گیا کہ گوجرانوالہ ماس ٹرانزٹ سسٹم کے ہر اسٹیشن اور ڈپو پر سولر سسٹم نصب کیا جائے گا تاکہ توانائی کے اخراجات کم کیے جا سکیں اور منصوبہ ماحول دوست بنایا جا سکے۔ ڈپو گرجاکھ، چن دا قلعہ اور گوندلا والا کے علاقوں میں قائم کیے جائیں گے۔
    مزید بتایا گیا کہ منصوبے کے دونوں اطراف 62 کلومیٹر طویل ڈرین بھی تعمیر کی جائے گی، جبکہ ایک جدید کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر بھی قائم کیا جائے گا جو پورے نظام کی نگرانی کرے گا۔
    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا کہ یہ منصوبہ گوجرانوالہ کے شہریوں کے لیے ایک شاندار تحفہ ہوگا اور اس سے شہر کا ٹرانسپورٹ کلچر مکمل طور پر بدل جائے گا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ منصوبے پر کام کو تیزی سے مکمل کیا جائے تاکہ شہری جلد از جلد اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکیں۔
    گوجرانوالہ میں ماس ٹرانزٹ سسٹم کی منظوری کو شہری ترقی کے حوالے سے ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے، جس سے نہ صرف ٹریفک کے مسائل میں کمی آئے گی بلکہ سفری نظام بھی جدید خطوط پر استوار ہوگا۔

    Related Posts

    خیبر پختونخوا کے 12 اضلاع کے لیے ‘ایریا ڈیولپمنٹ سیکریٹریٹ’ کے قیام کا حکم: ایڈیشنل چیف سیکریٹری کو ایڈمنسٹریٹر کے لامحدود اختیارات تفویض

    20 سال سے روپوش فراری کمانڈر نور خان بگٹی نے ساتھیوں سمیت وزیراعلیٰ بلوچستان کے سامنے ہتھیار ڈال دیے

    یہ عوامی مینڈیٹ پر براہ راست حملہ ہے، پی ٹی آئی پارلیمانی پارٹی نے گورنر راج کے فیصلے کو مسترد کر دیا

    مقبول خبریں

    تیسراٹی ٹوئنٹی،انڈیا نے ویسٹ انڈیزکو224رنزکاہدف دیدیا

    آئی آئی آئی ٹی رانچی: ہاسٹل میں طالب علم کی پراسرار موت پر ہنگامہ آرائی، ڈائریکٹر کے استعفیٰ کا مطالبہ

    دوسراٹی ٹوئنٹی،پاکستان نے سری لنکا کو216رنزکاہدف دیدیا

    خیبر پختونخوا کے 12 اضلاع کے لیے ‘ایریا ڈیولپمنٹ سیکریٹریٹ’ کے قیام کا حکم: ایڈیشنل چیف سیکریٹری کو ایڈمنسٹریٹر کے لامحدود اختیارات تفویض

    20 سال سے روپوش فراری کمانڈر نور خان بگٹی نے ساتھیوں سمیت وزیراعلیٰ بلوچستان کے سامنے ہتھیار ڈال دیے

    بلاگ

    پاکستان کا سوال: عوام کے لیے سوچنے والا مخلص قیادت کا خواب کب پورا ہوگا؟

    ریت کی دیوار پر بیٹھا پختونخوا کا اقتدار اور آرٹیکل 232 کی گونج

    اکیس سال بعد بھی ایک ہی سوال، آخر ہم کب سنبھلیں گے؟

    بہتر تعلیم کے لیے اسکول، استاد اور والدین کا ساتھ

    سوچیئے۔ ضرور سوچئیے گا

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.