Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      مصنوعی ذہانت اور سائبر سکیورٹی: مائیکروسافٹ نے تاریخ کی سب سے بڑی سیکیورٹی اپ ڈیٹ جاری کر دی،

      بھارت کی ہٹ دھرمی : عالمی عدالت کے فیصلے کے باوجودمتنازع منصوبے ساولکوٹ ڈیم کے ٹینڈر جاری

      چیٹ جی پی ٹی کے نئے امیجز فیچر نے تہلکہ مچا دیا

      آئی فون 18 پرو، پہلے فولڈ ایبل آئی فون اور نئی واچز کی رونمائی کب کہاں ہوگی؟

      اے آئی کی دوڑ، میٹا نے مصنوعی ذہانت پر مبنی ایجنٹ متعارف کرادیا، پے منٹس سمیت ہر دفتری کام کرے گا

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    کچہ کے عناصر کے لیے ’سرنڈر‘ یا ’صفایا‘ کا آخری پیغام: آئی جی پنجاب کی ہتھیار ڈالنے والوں کو قانونی تحفظ کی بڑی پیشکش، مزاحمت کرنے والوں کے لیے ’آہنی ہاتھ‘ تیار!

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    تحریر:اسد مرزا
    جہاں لفظ بے نقاب ہوں۔۔۔ وہیں سے سچ کا آغاز ہوتاہے

    حکومت پنجاب نے کچہ کے خطرناک جرائم پیشہ عناصر کو واضح پیغام دیتے ہوئے ہتھیار ڈالنے کی صورت میں قانون کے مطابق کارروائی اور مکمل تحفظ کی یقین دہانی کرا دی ہے۔ اس عزم کا اعادہ آئی جی پنجاب عبدالکریم نے راجن پور کے کچہ ایریا کے دورے کے دوران کیا، جہاں انہوں نے جاری آپریشن اور سکیورٹی اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ آئی جی پنجاب کے ہمراہ سیکرٹری ہوم پنجاب احمد جاوید قاضی، آر پی او ڈی جی خان محمد اظہر اکرم، اور پولیس و ضلعی انتظامیہ کے اعلیٰ افسران بھی موجود تھے۔ آر پی او ڈی جی خان نے آئی جی پنجاب کو کچہ میں جاری پولیس آپریشن اور موجودہ صورتحال پر بریفنگ دی۔ آئی جی پنجاب نے کچہ سرکل روجھان میں قائم پولیس چوکی بہار ماچھی کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے مورچوں، نفری، اسلحہ و ایمونیشن اور تھرمل ڈرون کیمروں کے ذریعے نگرانی کے نظام کا عملی معائنہ کیا۔ انہوں نے ڈرون کیمروں کے ذریعے چیک پوسٹس کے اطراف کے علاقوں کا جائزہ لیا اور سکیورٹی میکنزم کو مزید مؤثر بنانے کی ہدایات جاری کیں۔ دورے کے دوران آئی جی پنجاب نے چیک پوسٹس پر تعینات افسران و اہلکاروں سے ملاقات کی، ان کے حوصلے کو سراہا اور ان کے ساتھ وقت گزارا۔ بعد ازاں ان کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں کچہ کی مجموعی صورتحال، آئندہ کی حکمت عملی اور ترقیاتی اقدامات پر غور کیا گیا۔
    اجلاس میں ایم این اے شمشیر خان مزاری، ایم این اے ڈاکٹر حفیظ دریشک اور ایم پی اے خضر خان مزاری نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر کچہ ایریا میں تعلیم، صحت اور انفراسٹرکچر کی بہتری کے لیے خصوصی ریلیف پیکج کا بھی جائزہ لیا گیا۔ آئی جی پنجاب نے واضح کیا کہ:
    جو عناصر ہتھیار ڈال دیں گے، ان کے ساتھ قانون کے مطابق سلوک کیا جائے گا اور کسی قسم کی زیادتی نہیں ہوگی، تاہم ریاستی رٹ کو چیلنج کرنے والوں کے خلاف آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔ انہوں نے آر پی او ڈی جی خان کو ہدایت دی کہ کچہ ایریا میں تعینات پولیس اہلکاروں کی ویلفیئر کے لیے فوری اور مؤثر اقدامات کیے جائیں۔ آئی جی پنجاب کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی جراتمندانہ قیادت میں کچہ آپریشن کامیابی سے آگے بڑھ رہا ہے اور اس کے نتیجے میں علاقے میں امن و استحکام کی بحالی کا نیا دور شروع ہو چکا ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ حکومت کے ویژن کے مطابق کچہ کو مکمل طور پر امن کا گہوارہ بنایا جائے گا۔ دورے کے دوران سپیشل سیکرٹری ہوم فیصل فرید، ایڈیشنل آئی جی ساؤتھ پنجاب محمد کامران خان، کمشنر ڈیرہ غازی خان اشفاق احمد چوہدری، ڈی پی او راجن پور محمد عمران، ڈی پی او رحیم یار خان عرفان علی سموں، ڈپٹی کمشنر راجن پور عمران حسین رانجھا اور ڈپٹی کمشنر رحیم یار خان ظہیر احمد بھی موجود تھے۔ حکومت پنجاب کی جانب سے ایک طرف کچہ کے جرائم پیشہ عناصر کو سرنڈر کا موقع دیا جا رہا ہے، تو دوسری جانب ریاستی رٹ کو چیلنج کرنے والوں کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کا عندیہ بھی دے دیا گیا ہے، جس سے واضح ہوتا ہے کہ امن کے قیام کے لیے نرم اور سخت دونوں پہلوؤں پر بیک وقت عمل کیا جا رہا ہے۔

    Related Posts

    قبل از گرفتاری ضمانت   خارج گیپکو سب ڈویژن ہیڈ مرالہ کے ایگزیکٹو ایکسیئن گرفتار

    پولیس مقابلے میں اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے راہزن ہلاک

    جلال پور پیر والا: موٹرسائیکل کو بچا تے ہوئے گاڑی  نہر میں جا گيری

    مقبول خبریں

    ٹیم انڈیا کے چار زخمی کھلاڑیوں میں سے تین فٹ، ایک کھلاڑی اسکواڈ سے باہر

    کرینہ کپور کا بالی ووڈ پر بڑا بیان، اینمل کی مثال دے کر فلم انڈسٹری کو کیا کہا

    غزہ ، اسرائیلی فضائی حملہ، بچوں سمیت 4 افراد ہلاک

    بہت گرم چائے اور کافی سے غذائی نالی کے کینسر کا خطرہ بڑھ سکتا ہے، آکسفورڈ یونیورسٹی کی اہم تحقیق

    قبل از گرفتاری ضمانت   خارج گیپکو سب ڈویژن ہیڈ مرالہ کے ایگزیکٹو ایکسیئن گرفتار

    بلاگ

    ملک غلام حسن سلہال — خدمت، شرافت اور عوامی وابستگی کی روشن مثال

    تین سالہ معطلی یا انصاف کا انتظار؟ — جب احتساب، خود ایک سزا بن جائے.

    ”ہنی ٹریپ کرتی انٹی کرپشن کا احتساب کب ہوگا ؟ “ ملک محمد سلمان کا کالم

    لاہور پریس کلب میں عشقِ رسول ﷺ کی خوشبو — خواتین صحافیوں کی یادگار محفلِ میلاد

    ناہید طالب: فن، صلاحیت اور خدمت کا روشن استعارہ

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.