سیالکوٹ (سلیم احمد اعوان شیخو) محکمہ موسمیات نے 2 مئی سے 4 مئی تک بالائی اور وسطی علاقوں میں گرد آلود ہواؤں، گرج چمک، بارش اور طوفانی موسم کی پیشگوئی کردی ہے۔ نئی مغربی لہر کے باعث خیبرپختونخوا، پنجاب اور اسلام آباد میں تیز ہوائیں، بارش اور بعض مقامات پر ژالہ باری کا امکان ہے۔ حکومت نے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی ہے۔ رپورٹ کے مطابق یہ موسمی سلسلہ 5 مئی تک جاری رہ سکتا ہے۔جس سے سفر میں رکاوٹ، بجلی متاثر ہونے اور بعض علاقوں میں نقصان کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

