Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      پاک بحریہ کی جدید ترین آبدوز ”ہنگور“ کو کمیشن کی تقریب

      ہوشیار! آپ کے برابر سے گزرتی گاڑی آپ کا بینک اکاؤنٹ خالی کر سکتی ہے: کینیڈا میں ’ایس ایم ایس بلاسٹر‘ گینگ پکڑا گیا، 13 ملین فون متاثر!

      ڈیجیٹل دنیا میں ’مادری زبانوں‘ کا مسیحا: رحمت عزیز خان چترالی کا وہ کارنامہ جس نے پاکستان کا نام روشن کر دیا!

      مصنوعی ذہانت، نظریہ اور منافع—اوپن اے آئی تنازع اور پاکستان کا مستقبل

      حکومتی بابوؤں کا نیا ‘صدری نسخہ’: مڈل کلاس کو نچوڑنے کا منصوبہ، کیا اب بجلی کا بل تنخواہ دیکھ کر آئے گا؟

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      150 ارب ڈالر کی سلطنت کا مالک، مگر سواری عام سی میٹرو!

      امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وطن روانہ

      امریکی پائلٹ کیلئے امریکا کا ریسکیو مشن کیسے سرانجام پایا؟ اینی میٹڈ ویڈیو دیکھئیے

      خارگ جزیرے پر ممکنہ امریکی حملہ ، لیگو ویڈیو جاری

      بیانئے کی جنگ میں ٹیکنالوجی کا استعمال

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    موبائل فون اور دم توڑتی پرائیویسی۔!!!!

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    تحریر:حاجی فضل محمود انجم
    جہاں لفظ بے نقاب ہوں۔۔۔ وہیں سے سچ کا آغاز ہوتاہے
    آپکے ہاتھ میں پکڑی ہوئی ایک چھوٹی سی ڈیوائس جسے ہم سب موبائل کے نام سے جانتے ہیں۔اس ڈیوائس نے آپکی پرائیویسی کو بالکل ختم کرکے رکھ دیا ہے ۔ابھی کچھ ہی عرصہ پہلے تک آج کا انسان جب اپنے گھر کا دروازہ بند کر لیتا تھا تو وہ دنیا کی نظروں سے اوجھل ہو جاتا تھا لیکن پھر ہماری ان زندگیوں میں سمارٹ فون کی انٹری ہوئی اور اس ننھی سی مشین نے خاموشی سے ان تمام دیواروں کو گرا دیا جو کل ہماری چادر اور چار دیواری کے تحفظ کی ضامن ہوا کرتی تھیں۔آج ہم تنہا ہو کر بھی تنہا نہیں ہیں کیونکہ ہماری جیب میں موجود موبائل فون دنیا کا وہ سب سے بڑا جاسوس ہے جسے ہم نے خود اجرت پر رکھا ہوا ہے اور اسے بہت سے پیسے دیکر اپنی پرائیویسی کو لیک کرنے کی اجازت دیتے ہیں۔
    یہ ایک تلخ حقیقت ہے کہ جس ڈیوائس کو ہم اپنی سہولت کے لیے جیب میں رکھتے ہیں وہی ہماری پرائیویسی کی سب سے بڑی دشمن بن چکی ہے۔اب آپکی کوئی بھی ایسی چیز جسے آپ زمانے اور دنیا والوں کی نظروں سے پرے رکھنا چاہتے ہیں تو آپ اسے نہیں رکھ سکتے کیونکہ اس ڈیوائس نے ہر ایک چیز کو بالکل کھول کر اور ظاہر کرکے رکھ دیا ہے۔کیا آپ جانتے ہیں کہ آپ کا سمارٹ فون نہ صرف آپ کی باتیں سنتا ہے بلکہ آپ کی تصویریں اور دیگر ڈیٹا بھی اپنی مرضی سے استعمال کرتا ہے۔آپ ایک چھوٹا سا تجربہ کریں۔اس موبائل کے سامنے کچھ دیر کیلئے کسی موضوع پہ بات کریں اور پھر سوشل میڈیا کو کھولیں تو فیس بک پر آپکے موضوع سے متعلقہ پوسٹیں اور ویڈیوز شیئر ہونا شروع ہو جائیں گی۔کیوں۔؟ اسلئے کہ اس نے آپکی تمام باتوں کو سن لیا ہے اور اس پہ بات کو آگے بڑھا کر آپکو کچھ اور معلومات دینا چاہ رہا ہے۔گویا اب آپ کی تصاویر ویڈیوز اور فیملی ایونٹس کی تصاویر و ویڈیوز کچھ بھی محفوظ نہیں ہے۔حتی!کہ اب آپ کی موومنٹ اور آپ کی لوکیشن بھی پوشیدہ نہیں ہے۔
    ​”ٹیکنالوجی بری نہیں ہوتی، لیکن اس کا بے جا استعمال ہماری انفرادی آزادی کو نگل رہا ہے۔”
    یہ بھی سچ ہے کہ موبائل فون نے بے شمار فوائد دیے ہیں۔ ہمارے رابطے آسان ہوئے ہو گئے ہیں۔اسکے ذریعے معلومات فوری دستیاب ہوئیں ہیں۔ کاروبار بڑھے ہیں اور تعلیم و تعلم میں بہتر ہوئی ہے لیکن فوائد کے ساتھ خطرات بھی بڑھ گئے ہیں۔ پرائیویسی کا خاتمہ ایک سنگین مسئلہ ہے کیونکہ جب رازداری ختم ہو جائے تو انسان کی آزادی وقار اور تحفظ سب خطرے میں پڑ جاتا ہے۔
    ​موبائل فون نے جہاں فاصلے مٹا دیے ہیں وہاں انسانوں کے درمیان موجود "حیا "اور "رازداری” کا پردہ بھی چاک کر دیا ہے۔ ہم ایک ایسی شیشے کی بستی میں رہ رہے ہیں جہاں ہر کوئی دوسرے کو دیکھ سکتا ہے حتی! کہ اسکی حرکات و سکنات تک کو دیکھ سکتا ہے۔ گویا پرائیویسی کا مکمل خاتمہ شاید اس دور کا سب سے بڑا المیہ ہے۔ ہم اس سہولت کے اتنے عادی ہو چکے ہیں کہ فون کے بغیر زندگی کا تصور بھی محال ہے۔ لیکن کیا اس کا مطلب یہ ہے کہ ہم اپنی زندگی کی کتاب ہر ایک کے لیے کھلی چھوڑ دیں۔؟ ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم ٹیکنالوجی کے غلام بننے کے بجائے اس کے سمارٹ صارف بنیں، ورنہ وہ وقت دور نہیں جب ہماری سوچ بھی ہماری اپنی نہیں رہے گی۔اسلئے اگر ہم احتیاط نہ کریں تو موبائل فون ہمارا دوست نہیں بلکہ ہمارا جاسوس بن جائے گا۔ پرائیویسی انسانی حق ہے اور اسے بچانا ہماری ذمہ داری ۔

    Related Posts

    بہاولنگر : 13 سالہ بچی سے بداخلاقی ، ویڈیو بنا کر بلیک میل کرنے والا کزن گرفتار

    کے پی آئی کا دباؤ،، پنجاب میں گورننس کارکردگی کے بجائے نمبرز تک محدود

    فساد برپا کرنیوالے لالچی غیر ملکیوں کی جگہ خلیج فارس کے پانیوں کی تہہ میں ہے، مجتبیٰ خامنہ ای

    مقبول خبریں

    فساد برپا کرنیوالے لالچی غیر ملکیوں کی جگہ خلیج فارس کے پانیوں کی تہہ میں ہے، مجتبیٰ خامنہ ای

    ” مائیکل “کنگ آف پاپ کا عالمی باکس آفس پر تاریخی قبضہ:  عالمی ریکارڈز کے پرخچے اڑا دیے!جعفر جیکسن کی لازوال پرفارمنس

    کراچی کے بل بورڈز پر ’اشتہاری جنگ‘: شان فوڈز کے دعوے پر فلک فوڈز کا ایسا کرارا جواب کہ ہر کوئی دنگ رہ گیا!

    ڈالر کی گراوٹ اور عالمی تناؤ: سونے کی قیمتیں ایک ماہ کی کم ترین سطح سے اچانک بحال، خام تیل کی تپش نے سرمایہ کاروں کو چونکا دیا!

    ہوشیار! آپ کے برابر سے گزرتی گاڑی آپ کا بینک اکاؤنٹ خالی کر سکتی ہے: کینیڈا میں ’ایس ایم ایس بلاسٹر‘ گینگ پکڑا گیا، 13 ملین فون متاثر!

    بلاگ

    کے پی آئی کا دباؤ،، پنجاب میں گورننس کارکردگی کے بجائے نمبرز تک محدود

    موبائل فون اور دم توڑتی پرائیویسی۔!!!!

    لاہور، میانوالی، ننکانہ صاحب قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی پر سنگین سوالات

    متحدہ عرب امارات کا اوپیک سے علیحدگی کا فیصلہ کیوں؟

    خطرات کا گٹھ جوڑ — پاکستان ایک پوشیدہ جنگ میں

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.