Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      جنگ،قطری فضائی حدود بند: قطر ایئرویز نے دوحہ آنے اور جانے والی تمام پروازیں معطل کر دیں

      ایپل سے بھی مہنگا،سام سنگ نے اسمارٹ فون گلیکسی ایس 26 لانچ کردیا ،جدید فیچرز شامل

      125 سی سی سے بڑی بائیک پر پابندی ، والد کا حلف نامہ لازمی: 16 سالہ کم عمر نوجوانوں کے لائسنس کا اجرا

      آئی ایم ایف سے قرض کی بھیک اور وزراء ،بیوروکریٹس کے لیے اربوں کی شاہ خرچیاں،پنجاب حکومت کا پرتعیش گاڑیوں کی خریداری کیلئے1 ارب 14 کروڑ مختص

      یو اے ای اور عراق کا ترکی تک ڈیٹا کیبل بچھانے کا اعلان

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      ابوظہبی ، ایرانی میزائل حملے کے بعد خوف وہراس،ایک ہلاک، شہری پناہ لینے پر مجبور

      بنگلہ دیش کے نومنتخب وزیراعظم طارق رحمان کی مسلح افواج کے سربراہان سے ملاقات

      شمالی وزیرستان کی ‘ننھی سپن سٹار’ نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی

      شیخ محمد بن زاید کی ہیلی کاپٹر اڑانے کی ویڈیو وائرل، تمام افواہیں دم توڑ گئیں

      پاکستان کا جدید ترین مواصلاتی سیٹلائٹ چین میں لانچنگ سائٹ کی طرف روانہ

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    190 ملین پاؤنڈ کیس، عمران خان کی سزا معطلی کی درخواست سماعت کیلئے منظور

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    اسلام آباد ہائی کورٹ میں 190 ملین پاؤنڈ کیس (القادر ٹرسٹ کیس) میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی سزا معطلی کی درخواست سماعت کے لیے منظور ہوگئی ہے۔ عدالت نے جلد سماعت کی استدعا منظور کرتے ہوئے کیس کو 11 مارچ کو باقاعدہ سماعت کے لیے مقرر کر دیا ہے۔
    چیف جسٹس سردار سرفراز ڈوگر اور جسٹس اعظم خان پر مشتمل ڈویژن بینچ نے اپیلوں پر سماعت کی۔ سماعت کے دوران پی ٹی آئی سے تعلق رکھنے والے متعدد وکلا ایک ساتھ روسٹرم پر آ گئے جس پر عدالت نے برہمی کا اظہار کیا۔ ججز نے ریمارکس دیے کہ تمام وکلا ایک ساتھ روسٹرم پر کیوں آ رہے ہیں اور کیا عدالت پر اثر انداز ہونے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
    بانی پی ٹی آئی کے وکیل سلمان صفدر نے عدالت کو بتایا کہ ایسی کوئی کوشش نہیں کی جا رہی۔ انہوں نے کہا کہ آج عدالت کا موڈ بھی خوشگوار ہے اور وہ اسے خراب نہیں کرنا چاہتے۔
    سلمان صفدر نے دلائل دیتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ سزا معطلی کی درخواستیں کئی ماہ سے سماعت کے لیے مقرر نہیں ہو سکیں۔ انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو آنکھ کا مسئلہ درپیش ہے اور علاج کے لیے انہیں اسپتال لایا جا رہا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ بشریٰ بی بی رمضان کے مہینے میں جیل میں ہیں، اس لیے استدعا ہے کہ مرکزی اپیل کو جلد سماعت کے لیے مقرر کیا جائے۔
    دلائل سننے کے بعد عدالت نے سزا معطلی کی مرکزی اپیلیں 11 مارچ کو سماعت کے لیے مقرر کرنے کی ہدایت جاری کر دی۔
    واضح رہے کہ اس مرحلے پر مرکزی سزا معطلی درخواستیں مقرر نہیں ہوئیں بلکہ صرف جلد سماعت سے متعلق متفرق درخواستیں سماعت کے لیے لگائی گئی ہیں۔ ان سزا معطلی درخواستوں پر آخری سماعت 26 ستمبر 2025 کو ہوئی تھی۔ بانی پی ٹی آئی کی جانب سے میڈیکل بنیادوں پر بھی جلد سماعت کی درخواست دائر کی گئی تھی۔

    Related Posts

    تھانہ کلچر کی تبدیلی یا محض دعوے؟ محرر غازی آباد کی آڈیو لیک نے لاہور پولیس کے اندرونی تضادات کا بھانڈا پھوڑ دیا

    خامنہ ای کی شہادت پر پاکستان میں احتجاج، امریکی قونصل خانے پر حملے کے دوران 10 افراد جاں بحق

    پاک افغان سرحدی کشیدگی: پنجاب بھر میں سکیورٹی ہائی الرٹ، غیر قانونی مقیم غیر ملکیوں کے خلاف فیصلہ کن کریک ڈاؤن کا حکم

    مقبول خبریں

    آیت اللہ خامنائی کو کیسے شہید کیا گیا؟ نیویارک ٹائمز کا انکشاف

    خامنہ ای کی شہادت: وہ کون تھا؟ جائے وقوعہ پر موجود ‘اسرائیلی ایجنٹ’ کے حوالے سے سنسنی خیز انکشاف

    شہادت کے بعد اقتدار کی منتقلی کا عمل شروع؛ علی لاریجانی نئے رہبر کے مضبوط ترین امیدوار، نامزد جانشین مجتبیٰ خامنہ ای بھی حملے میں جاں بحق

    ایران پر قیامت ٹوٹ پڑی: رہبرِ اعلیٰ آیت اللہ علی خامنہ ای اہلخانہ سمیت شہید، عالمِ اسلام سوگوار

    ٹی20 ورلڈ کپ: صاحبزادہ فرحان نے وراٹ کوہلی کا 12 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا

    بلاگ

    ملکیت کا دفاع یا طاقت کا استعمال؟ پنجاب میں نیا قانونی موڑ

    ”افغانستان میں پاک فضائیہ کی کارروائی کارروائی“ میاں حبیب کا کالم

    غیر قانونی قبضے کالعدم، شہری ملکیتی حقوق کو آئینی تحفظ

    پولیس اصلاحات: عملی احتساب یا محض کاغذی کارروائی؟

    ’’وکلاء انصاف کے متلاشی’’

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.