Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      دبئی میں ایمیزون (AWS) کا ڈیٹا سینٹر ملبے کا ڈھیر، عالمی ٹیک انڈسٹری میں زلزلہ!

      جنگ،قطری فضائی حدود بند: قطر ایئرویز نے دوحہ آنے اور جانے والی تمام پروازیں معطل کر دیں

      ایپل سے بھی مہنگا،سام سنگ نے اسمارٹ فون گلیکسی ایس 26 لانچ کردیا ،جدید فیچرز شامل

      125 سی سی سے بڑی بائیک پر پابندی ، والد کا حلف نامہ لازمی: 16 سالہ کم عمر نوجوانوں کے لائسنس کا اجرا

      آئی ایم ایف سے قرض کی بھیک اور وزراء ،بیوروکریٹس کے لیے اربوں کی شاہ خرچیاں،پنجاب حکومت کا پرتعیش گاڑیوں کی خریداری کیلئے1 ارب 14 کروڑ مختص

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      دبئی ائیرپورٹ پر میزائل حملہ ، 4 زخمی

      مناما،امریکی پانچواں فلیٹ سروس سینٹر کا تازہ ترین ایرانی حملے کے بعد مکمل صفایا

      ابوظہبی ، ایرانی میزائل حملے کے بعد خوف وہراس،ایک ہلاک، شہری پناہ لینے پر مجبور

      بنگلہ دیش کے نومنتخب وزیراعظم طارق رحمان کی مسلح افواج کے سربراہان سے ملاقات

      شمالی وزیرستان کی ‘ننھی سپن سٹار’ نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    امریکا اور ایران کے درمیان جنگی بادل گہرے: بحیرہ عرب میں امریکی ایف-35 نے ایرانی ڈرون مار گرایا

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    ،
    بحیرہ عرب / واشنگٹن : مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی اس وقت ایک نئی اور خطرناک سطح پر پہنچ گئی جب امریکی بحریہ کے جدید ترین لڑاکا طیارے ایف-35 سی (F-35C) نے بحیرہ عرب میں ایک ایرانی ڈرون کو مار گرایا۔ امریکی سینٹرل کمانڈ (CENTCOM) کے مطابق یہ کارروائی اس وقت کی گئی جب ایرانی ڈرون امریکی طیارہ بردار بحری جہاز یو ایس ایس ابراہم لنکن کے انتہائی قریب آگیا تھا۔
    سینٹرل کمانڈ کے ترجمان کیپٹن ٹم ہاکنز نے ایک سرکاری بیان میں بتایا کہ ایران کا شاہد-139 ڈرون انتہائی جارحانہ انداز میں امریکی بیڑے کی طرف بڑھ رہا تھا۔ ڈرون کو بارہا انتباہ دیا گیا اور کشیدگی کم کرنے کے اقدامات کیے گئے لیکن اس نے پرواز جاری رکھی۔خطرے کو محسوس کرتے ہوئے ابراہم لنکن سے اڑان بھرنے والے ایف-35 سی نے اسے فضا میں ہی تباہ کر دیا۔اس کارروائی میں کسی امریکی فوجی یا ساز و سامان کو نقصان نہیں پہنچا۔
    ڈرون گرانے کا واقعہ اس وقت پیش آیا جب ایرانی پاسدارانِ انقلاب کی دو کشتیوں اور ایک ڈرون نے آبنائے ہرمز میں امریکی پرچم والے تجارتی جہاز ’سٹینا امپیریٹو‘ کو روکنے اور اس پر قبضہ کرنے کی دھمکی دی۔ امریکی ڈسٹرائر نے فوری کارروائی کرتے ہوئے تجارتی جہاز کو فضائی مدد کے سائے میں وہاں سے بحفاظت نکالا۔دوسری جانب ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ ڈرون مار گرائے جانے سے قبل ہی کامیابی سے تصاویر اور ڈیٹا ایران منتقل کر چکا تھا۔
    ٹرمپ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا، "ہم ابھی ان (ایران) کے ساتھ بات چیت کر رہے ہیں،” تاہم انہوں نے ماضی کے حملوں کا حوالہ دیتے ہوئے ایران کو خبردار بھی کیا کہ وہ دوبارہ ایسی صورتحال نہیں چاہے گا۔
    تاہم جنگی جنون کے سائے میں سفارتی دروازے بھی کھلے دکھائی  دئیے ہیں ترکی اور عمان نے دونوں حریف ممالک کے درمیان مذاکرات کی میزبانی کی پیشکش کی ہے۔اسٹیو وٹ کوف اور ایرانی حکام کے درمیان آئندہ چند روز میں ملاقات متوقع ہے، جس کی تفصیلات ابھی طے ہونا باقی ہیں۔

    Related Posts

    جدید وارفیئر اور آہنی سیکیورٹی: وزیر اعلیٰ مریم نواز کا پنجاب میں ‘پری ایمپٹو سیکیورٹی ماڈل’ نافذ کرنے کا حکم

    تھانہ کلچر کی تبدیلی یا محض دعوے؟ محرر غازی آباد کی آڈیو لیک نے لاہور پولیس کے اندرونی تضادات کا بھانڈا پھوڑ دیا

    خامنہ ای کی شہادت پر پاکستان میں احتجاج، امریکی قونصل خانے پر حملے کے دوران 10 افراد جاں بحق

    مقبول خبریں

    تیل کی آخری بوند اور دم توڑتی شہ رگ

    ٹرمپ کی پابندی، پینٹاگون کی بغاوت اور ‘آپریشن ایپک فیوری’: وہ خونی الگورتھم جس نے انسانی تاریخ بدل دی

    جنگ، سونے کی قیمتوں کو پر لگ گئے، کل قیمت6 ہزار ڈالر فی اونس تک جائے گی، چاندی بھی 10 ہزار روپے تولہ سے تجاوز کر گئی

    پاکستان میں امریکی ویزا سروس عارضی طور غیر معینہ مدت کیلئے بند

    ایران کا میزائل حملہ: 560 امریکی فوجی ہلاک و زخمی کرنے اور طیارہ بردار بحری جہاز ‘ابراہام لنکن’ کو نقصان پہنچانے کا دعویٰ!

    بلاگ

    تیل کی آخری بوند اور دم توڑتی شہ رگ

    ملکیت کا دفاع یا طاقت کا استعمال؟ پنجاب میں نیا قانونی موڑ

    ”افغانستان میں پاک فضائیہ کی کارروائی کارروائی“ میاں حبیب کا کالم

    غیر قانونی قبضے کالعدم، شہری ملکیتی حقوق کو آئینی تحفظ

    پولیس اصلاحات: عملی احتساب یا محض کاغذی کارروائی؟

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.