سیالکوٹ (سلیم احمد اعوان شیخو) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سیالکوٹ کیپٹن دوست محمد نے تھانہ سول لائن کے ایس ایچ او اعجاز ساہی کو معطل کرنے کے بعد سب انسپکٹر شفاقت علی کو ایس ایچ او تعینات کرنے کے احکامات جاری کئے لیکن کچھ دیر بعد شفاقت علی کے احکامات منسوخ کر کے سب انسپکٹر میاں شہباز کو ایس ایچ او تعینات کرنے کے احکامات جاری کر دئیے گئے۔میاں شہباز نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال کر کام شروع کر دیا ہے۔
یادرہے سیالکوٹ بار کی خاتون ممبر کے گھر چھاپے کے خلاف ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے شدید احتجاج، عدالتوں کا بائیکاٹ اور ڈی پی آفس کے گھیراؤ کے بعدڈی پی او سیالکوٹ کیپٹن (ر) دوست محمد نے ایس ایچ او سول لائن اعجاز ساہی کو معطل کر کے کلوز لائن کر دیا تھا۔