Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      آج انٹر نیٹ سروسز کی فراہمی بلاتعطل جاری رہے گی،بندش سے متعلقہ خبریں بے بنیاد ہیں، پی ٹی اے

      ارفع کریم کی 14ویں برسی: مریم نواز کا خراجِ تحسین، ‘نواز شریف آئی ٹی سٹی’ کے ذریعے ہر بیٹی کو ارفع بنانے کا عزم

      بھوکی شارک پھر متحرک،کل انٹرنیٹ بند؟

      دنیا کے طاقتور ترین پاسپورٹس کی ہینلے فہرست جاری، پاکستان کانمبر کون سا؟

      سام سنگ گلیکسی ایس 26 کی لانچنگ، پری بکنگ کب سے شروع ہوگی؟

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      ایران پر امریکی حملہ آخری لمحات میں منسوخ

      قطر، العدید ائیر بیس سے سٹریٹو ٹینکر KC-135 طیاروں کی اڑان

      جب شکاری خود شکار بن گیا

       شام میں بڑی فوجی پیش قدمی: ترک اسپیشل فورسز اور شامی فوج کرد علاقوں کی جانب روانہ

      نو فلائی زون کے باوجود دو پراسرار چینی طیارے ایران کے ائیرپورٹ پر اتر گئے

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    ذہنی مریض کا بیانیہ سیاست سے باہر نکل کر اب قومی سلامتی کو خطرہ بن چکا ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    راولپنڈی :ڈائریکٹر جنرل انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (ڈی جی آئی ایس پی آر) لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف کہ جیل میں بند ذہنی مریض ایسا بیانیہ اب سیاست کے دائرے سے نکل کر قومی سلامتی کا خطرہ بن چکا ہے۔
    انہوں نے کہا ہے کہ ایک ذہنی مریض افواج پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی کررہا ہے، اپنے آپ کو عقل کل سمجھنے والا دوسروں کو غدار کہتا پھر رہا ہے، ایک شخص کی ذات اور خواہشات ریاست پاکستان سے بڑھ کر ہیں، اس شخص کی سیاست ختم ہوچکی۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے جمعہ کو راولپنڈی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ چیف آف ڈیفنس فورسز کی تعیناتی پر سب کو مبارکباد پیش کرتا ہوں ،چیف آف ڈیفنس فورسز ہیڈ کوارٹر جنگی معاملات سے آگاہی فراہم کرےگا۔
    انہوں نے کہا کہ ہمیں قومی سلامتی کو درپیش چیلنجز پر بات کرنی ہے، چند عناصر کی ذات اور خواہشات ریاست سے بڑھ کر ہیں، بیانیہ بنایا جارہا ہے جو ملکی سلامتی کیلئے خطرہ بن چکا، اس منفی بیانیے کا خاتمہ وقت کی ضرورت ہے۔
    انہوں نے کہا کہ ہم کئی بار واضح کرچکے کہ مسلح افواج پاکستان کی محافظ ہیں، وردی ہمارا فخر اور غرور ہے، ہم پاکستان کی سالمیت کیلئے دن رات کوشاں ہیں، ہم کسی کے ایجنڈے پر نہیں ملک کی حفاظت کیلئے کام کررہے ہیں۔
    ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ مسلح افواج کی قیادت کو نشانہ بنانے والے قوم کے خیرخواہ نہیں، اپنی سیاست کو افواج پاکستان سے دور رکھا جائے، افواج پاکستان اور عوام میں دراڑ ڈالنے کی اجازت نہیں دیں گے۔
    انہوں نے کہا کہ ایک شخص کی ذات اور خواہشات ریاست پاکستان سے بڑھ کر ہیں، مسلح افواج عوام اور ہندوتوا سوچ کے درمیان ڈھال کا کردار ادا کررہی ہیں، اس شخص کی سیاست ختم ہوچکی، اپنی سیاست خود کریں اور فوج کو سیاست سے دور رکھیں۔
    ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ آئین میں آزادی اظہار رائے کی اجازت ہے، مگر قومی سلامتی پر اظہار رائے کی آئین اجازت نہیں دیتا، پاک فوج کی قیادت کے خلاف کسی بیانیے کی اجازت نہیں دینگے۔
    انہوں نے کہا کہ ایک شخص نے پاکستان کی ترسیلات زر بند کرنے کا کہا، ایک شخص نے عوام کو بجلی کے بل جمع نہ کرانے کی ترغیب دی، ہم نے اپنے سے 8گنا بڑی فوج کے سامنے کھڑے ہوکر دکھایا، کوئی چاہتا ہے کہ فوج دہشت گردوں کے خلاف قوم کی ڈھال نہ بنے۔
    ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ یہ لوگ بیانیے کو پوری طرح پھیلاتے ہیں، افغانستان اور بھارت کا سوشل میڈیا ان کے بیانیے کوبڑھاوا دیتا ہے، سوشل میڈیا پر مسلح افواج کی ہرزہ سرائی کی جاتی ہے، بھارت اور افغانستان میں موجود ٹرولنگ اکاؤنٹ لمحوں میں بیانیہ وائرل کرتےہیں، بھارتی میڈیا مخصوص ٹولے کا سب سے بڑا سہولت کار ہے۔
    لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے کہا کہ بھارتی میڈیا پر نورین نیازی ملک اور قوم کے خلاف انٹرویو دیتی ہیں، سہیل آفریدی کی پریس کانفرنس بھی بھارتی میڈیا پر دکھائی جاتی ہے، بھارتی میڈیا مسلح افواج کے خلاف پی ٹی آئی کی زبان بنا ہوا ہے۔
    انہوں نے کہا کہ یہ افواج پاکستان کے خلاف بیانیے پر بہت زیادہ پیسے خرچ کررہے ہیں، خوارجین کا سہولت کار افغان میڈیا بھی ان کے بیانیے پر ٹرولنگ کررہا ہے۔
    انہوں نے کہا کہ ایک ذہنی مریض افواج پاکستان کے خلاف ہرزہ سرائی کررہا ہے، ذہنی مریض نے دو دن پہلے ٹوئٹ کیا، ذہنی مریض کا ٹوئٹ بھارتی اور افغان ٹرولرز نے لمحوں میں وائرل کیا۔
    انہوں نے کہا کہ تم کون ہو جو غداری کے سرٹیفکیٹ بانٹ رہے ہو؟ تم سمجھتے کیا ہو اپنے آپ کو؟ 9مئی کو جی ایچ کیو پر حملے کرنے والے بھی یہی لوگ تھے، شہداءکی یادگاروں کی بےحرمتی کرنے والے بھی یہی لوگ تھے، پاک فضائیہ کے جیتے ہوئے اثاثوں کو بھی انہی شرپسندوں نے آگ لگائی۔
    ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ یہ غدار شیخ مجیب الرحمٰن سے بھی متاثر ہے، اپنے آپ کو عقل کل سمجھنے والا دوسروں کو غدار کہتا پھر رہا ہے، اقتدار ملنے پر خوش اور نکلنے پر آمریت کے الزامات لگاتا ہے۔
    انہوں نے کہا کہ چیف آف ڈیفنس فورسز کے نوٹیفکیشن پر ہر 10منٹ بعد وی لاگ ہورہے تھے، یہ شخص صرف پاک فوج کے خلاف بیانیہ بناتا ہے، فوج کے خلاف مسلسل پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے۔
    ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ پروپیگنڈا سیل مرضی سے کسی کا بھی نوٹیفکیشن بنالیتا ہے، بھارتی اینکرز شعبدہ بازوں کے بیانیے کو ہوا دیتے ہیں۔
    انہوں نے کہا کہ اس جماعت کے پیروکار بھارتی میڈیا کو مسلسل منفی مواد فراہم کرتے ہیں، خوارجیوں سے بات کرنے کیلئے یہ بیانیہ بنارہے ہیں، افغانستان سے ریاست کی پالیسی پر یہ مسلسل ہرزہ سرائی کررہےہیں۔
    ترجمان پاک فوج نے کہا کہ پاک فوج کے افسران کا تعلق ایلیٹ طبقے سے نہیں، خود آرمی چیف ایک اسکول ماسٹر کے بیٹے ہیں، ہم عوام میں سے آئے ہیں، ہمارے افسران میں کوئی کلرک کا بیٹا ہے کوئی کسی غریب آدمی کا بیٹا ہے۔
    انہوں نے کہا کہ ہمارے افسران اور نوجوان دہشت گردی کے خلاف جنگ میں شہید ہو رہے ہیں، تم فوج پر تنقید کرتے ہو، ذرا دہشت گردوں کے آگے تو آؤ، اپنے بیٹوں کو تو تم نے باہر رکھا ہوا ہے ذرا کھڑا تو کرو انہیں خوارج کے آگے، بھیجو اپنی اولاد کو فوج میں، مسلح افواج کے خلاف نفرت کا بیج بویا جارہا ہے حالانکہ پاک فوج کا جوان اپنی جان ہتھیلی پر رکھ کر میدان جنگ میں جاتا ہے، خوارج کے سامنے کون کھڑا ہوتا ہے؟ کون اپنی جانیں دیتا ہے؟ ہم نے جانیں دینی اور لینی ہوتی ہیں۔
    ترجمان پاک فوج نے کہا کہ انہوں نے عوام کو بتایا تھا کہ ملک ڈیفالٹ کرجائے گا، کرگیا؟ یہ بھی بتایا تھا کہ فوج لڑ نہیں سکتی صرف سیاست کرتی ہے، تو فوج لڑی یا نہیں لڑی اور لڑ کر دکھایا، پوری دنیا میں اُس کی آواز گئی یا نہیں گئی؟
    ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ ایسی باتیں جو کرتے ہیں ان کے بارے میں بس اتنا کہوں گا کہ کتا جب بھونک رہا ہوتا ہے تو زیادہ پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔
    ایک صحافی کے سوال پر ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ گورنر راج کا فیصلہ حکومت کرے گی فوج کا اس سے کوئی لینا دینا نہیں۔
    ترجمان پاک فوج نے کہا کہ دہشت گردی ایک دن میں ختم نہیں ہوسکتی اس کے لیے سیاسی مرضی درکار ہے، ہم نے یک زبان ہوکر بیانیہ بنایا آپ اس کے برعکس کام کررہے ہیں، آپ نے ہر چیز پر سیاست کو حاوی کردیا، یہ کہتے تھے فوج سیاست کررہی ہے لڑ نہیں سکتی مگر ہم نے لڑکر دکھایا، ہم نے اس ریاست کے تحفظ کی قسم کھائی ہے، نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد ضروری ہے۔

    Related Posts

    غفور انجم کا اچانک تبادلہ، مرزا ساجد بیگ اڈیالہ جیل کے نئے سپرنٹنڈنٹ مقرر، نوٹی فیکیشن جاری کردیا گیا

    امریکا پاکستان کے امیگرنٹ ویزے جلد بحال کرے گا، حکام سے رابطے میں ہیں، دفتر خارجہ

    متنازع ٹویٹ کیس، ایڈووکیٹس ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی ضمانت منسوخ، گرفتارکرکے پیش کرنیکا حکم

    مقبول خبریں

    متنازع ٹویٹ کیس، ایڈووکیٹس ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کی ضمانت منسوخ، گرفتارکرکے پیش کرنیکا حکم

    وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا نیشنل پولیس اکیڈمی کا دورہ، اے ایس پیز کے لیے پلاٹس، بیجنگ میں تربیت اور تنخواہوں میں اضافے کا اعلان

    ملتان سلطانز کی نیلامی اور علی ترین کا ٹویٹ سوشل میڈیا پر وائرل

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے بیٹے جنید صفدر کی دوسری شادی کا کارڈ سوشل میڈیا پر وائرل

    2026 کرکٹ شائقین کیلئے بڑا سال، تین عالمی کپ، انڈر 19 ورلڈ کپ 15 جنوری سے کھیلا جائے گا

    بلاگ

    اربوں کے فنڈز، پھر بھی خستہ حال گاڑیاں ،، مسئلہ پیسے کا نہیں، نظام کا ہے ٹریکر لگیں تو حقیقت سامنے آئے

    طاقت کے اصول اور جنگل کا قانون۔۔۔۔۔۔۔ سپیڈ بریکر۔۔۔ از میاں حبیب

    عہدوں کی شادیاں، ون ڈش کی خلاف وزری اور سلامی اکٹھی کرنے کا مشن۔۔۔ کالم نگار ملک محمد سلمان

    ویٹو پاور کے سائے میں انصاف کی پکار: وینزویلا کے صدر کی رہائی کا مطالبہ، مگر سلامتی کونسل عملی کارروائی سے قاصر

    بے زبانوں پر ظلم،چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ ،چیف جسٹس سپریم کورٹ آف پاکستان نوٹس لیں

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.