اسلام آباد
سابق وزیر اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی سے نیشل پارٹی کے مرکزی صدر سابق وزیراعلی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ، سینیٹر جان محمد بلیدی،پنجاب کے صدر ملک ایوب اور نیشنل پارٹی کے رکن قومی اسمبلی پھلین بلوچ کی ملاقات۔ ملاقات میں سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر ظفر مرزا بھی موجود تھے۔ ملاقات میں ملکی صورت حال اور بلوچستان کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔دونوں رہنما نے بلوچستان کی بھگڑتی صورتحال اور حکومتی کارگردگی پر انتہائی تشویش کا اظہار کیا گیا۔ دونوں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ بلوچستان کا مسلہ سیاسی ہے اور اس کا حل بھی سیاسی ہے بلوچستان میں قومی مفاہمتی پالیسی کی ضرورت ہے اور بلوچستان کے سیاسی و قومی قیادت کی سیاسی اسپیس کو بحال کرنے کی ضرورت ہے اور عوام کو اعتماد میں لینے کے لیے بڑے پیمانے پر سیاسی ریفارم کرنے اور بے روزگار نوجوانوں کو روزگار دینے کی ضرورت ہے۔

