رویت ہلال کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ ہجری سال 1448 کے ماہ صفر المظفر کا چاند نظر آگیا ہے اور یکم صفر 16 جولائی 2026 ہوگا۔
مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے اعلامیے کے مطابق ماہ صفرالمظفر1448 کا چانددیکھنے کے لیے چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی پاکستان مولانا عبد الخبیر آزاد کی زیر صدارت زونل رویت ہلال کمیٹی اسلام آباد کا اجلاس وزارت مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی پاکستان کوہسار کمپلیکس پاک سیکرٹریٹ اسلام آباد میں منعقد ہوا۔
چیئرمین مرکزی رؤیت ہلال کمیٹی پاکستان مولانا عبدالخبیر آزاد نے اعلان کیا کہ آج پاکستان کے اکثر و بیشتر مقامات پر مطلع صاف رہا اور چند مقامات پر مطلع ابر آلود بھی رہا اور پاکستان کے مختلف مقامات سے ماہ صفرالمظفر 1448 کے چاند نظر آنے کی شہادتیں موصول ہوئی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جہاں سے شہادتیں موصول ہوئیں ان میں نوکنڈی، سندھ اور دیگر مقامات شامل ہیں، لہٰذا اتفاق رائے سے فیصلہ کیا گیا کہ یکم صفرالمظفر1448ھ16جولائی 2026 بروز جمعرات کو ہوگی۔

