لاہور (بے نقاب ٹی وی) 18 اکتوبر کو شہرِ لاہور میں اُس وقت ہلچل مچ گئی جب ڈی ایس پی انویسٹی گیشن کاہنہ، عثمان حیدر گجر ڈیوٹی سے واپس گھر پہنچے — اور گھر کا تالا تو تھا… مگر اندر زندگی نہیں تھی۔ بیوی اور بیٹی غائب۔
موبائل فونز آف۔دروازے پر خاموشی۔

حتیٰ کہ اعلیٰ افسران کے خصوصی اور سخت احکامات بھی ناکام ہو گئے۔اب اندرونی حلقوں میں سوال یہ گھوم رہا ہے:
کیا لاہور پولیس اپنے ہی ایک افسر کے اہل خانہ کو ڈھونڈ نہیں پا رہی؟یہ کیس اب ممکنہ طور پر سی ٹی ڈی کے انٹیلی جنس ماڈیول میں شفٹ ہونے والا ہے جہاں اکثر ایسے “بے نام” اور “بے آواز” کیسز میں ٹریس کا امکان نکل آتا ہے۔ جرم کی نوعیت کیا ہے؟موٹیویشن کیا ہے؟
بیوی اور بیٹی زندہ ہیں یا…؟ پولیس خاموش اور لاہور کا مجرمانہ اسٹیٹس پھر سوالوں میں۔ جیسے جیسے وقت گزر رہا ہے… ویسے ویسے یہ کیس ایک عام اغوا نہیں — سیکیورٹی سسٹم کی صلاحیت کا امتحان بنتا جا رہا ہے۔
بے نقاب ٹی وی اس کیس کی لمحہ بہ لمحہ اپڈیٹس جاری رکھے گا۔

