Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      آئی فون 17 کی قیمتوں میں تاریخی کمی، سستے داموں خریدنے کا سنہری موقع

      کاپی پیسٹ کرنے والوں کی شامت آ گئی! ’ایکس‘ نے کمائی کا نیا اور سخت نظام متعارف کرا دیا

      جرمنی کی خلائی میدان میں نئی تاریخ رقم

      زمین اور چاند کے درمیان ممکنہ تنازعات سے متعلق اہم انکشاف

      اسکول طلبہ کے لیے جنریٹو اے آئی ، چیٹ بوٹس کے استعمال پر پابندی، اسکرین ٹائم بھی محدود

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    مستونگ کے قریب ریلوے ٹریک پر دھماکا، جعفر ایکسپریس کی 6 بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں، مسافر زخمی

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    کوئٹہ :کوئٹہ کے قریب ریلوے ٹریک پر بم دھماکے کے باعث مسافر ٹرین پٹڑی سے اتر گئی- ریکسیو 1122 کے مطابق واقعے میں کم از کم 13مسافر زخمی ہوئے ہیں۔
    ریلوے پولیس  کے مطابق کہ منگل کو مغرب کے وقت کوئٹہ سے متصل مستونگ کے علاقے دشت میں سپیزنڈ کے قریب ریلوے ٹریک پر اس وقت دھماکہ ہوا جب وہاں سے جعفر ایکسپریس گزر رہی تھی۔ دھماکے سے ٹرین کی متعدد بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں.
    ٹرین پشاور سے راولپنڈی، لاہور اور سکھر کے راستے کوئٹہ آرہی تھی۔دھماکے سے چھ بوگیاں پٹڑی سے اتریں۔ ایس ایچ او لیویز اختر محمد نے بتایا کہ ایک بوگی الٹ گئی جس کی وجہ سے 13 مسافروں معمولی زخم آئے۔
    عینی شاہدین کے مطابق بوگی الٹنے سے مسافر پھنس گئے جنہیں شیشے توڑ کر باہر نکالا گیا- زخمیوں کو طبی امداد کے لیے ہسپتال روانہ کر دیا گیا۔
    ریلوے حکام کے مطابق دھماکے سے پٹڑی کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ پٹری کی بحالی اور متاثرہ بوگیوں کو اٹھانے کے لیے ریلیف ٹرین کوئٹہ سے بھیج دی گئی۔

    ٹرین میں 270 سے زائد مسافر سوار تھے جو واقعے کے بعد اپنی مدد آپ کے تحت منزل کی جانب روانہ ہو گئے۔
    واقعے کے بعد ٹرین سروس معطل کردی گئی ہے۔
    حکام کے مطابق دھماکے کی نوعیت اب تک معلوم نہیں ہوسکی جبکہ بم ڈسپوزل سکواڈ کو طلب کر لیا گیا ہے۔
    یہ ایک ہی دن میں ایک ہی علاقے میں ریلوے ٹریک پر دوسرا دھماکہ ہے۔
    اس سے قبل آج صبح متاثرہ مقام سے چند کلومیٹر فاصلے پر ڈیگاری کراس کے مقام پر بھی دھماکہ ہوا تھا تاہم اس میں کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا ۔ پہلے واقعے کے بعد جعفر ایکسپریس چار گھنٹے کی تاخیر سے کوئٹہ سے پشاور روانہ ہوئی تھی۔

     

    Related Posts

    ”کرپشن، نچلی سطح پر خاتمہ؟ ٹریننگ سنٹر طرز تمام شعبوں کا آڈٹ کون کرائے گا؟ ہر دل کی آواز“

    شہری آج بھی خستہ حال اور غیر معیاری گاڑیوں میں سفر کرنے پر مجبور

    قلمکارہ سلمی ا ملک کو بزم ندرت فکر کی طرف سے” بہترین صحافی ایوارڈ” کی عطائیگی

    مقبول خبریں

    ”کرپشن، نچلی سطح پر خاتمہ؟ ٹریننگ سنٹر طرز تمام شعبوں کا آڈٹ کون کرائے گا؟ ہر دل کی آواز“

    شہری آج بھی خستہ حال اور غیر معیاری گاڑیوں میں سفر کرنے پر مجبور

    منچن آباد ، پولیس مقابلہ،   ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

    دریا سندھ میں ڈوبنے سے  راہگیر  (فقیر) جاں بحق

    :  شادی سے انکار پر لڑکی کا قتل  ، 17 سال سے زائد عرصہ روپوش ملزم گرفتار

    بلاگ

    لاہور پریس کلب میں عشقِ رسول ﷺ کی خوشبو — خواتین صحافیوں کی یادگار محفلِ میلاد

    ناہید طالب: فن، صلاحیت اور خدمت کا روشن استعارہ

    جنگِ چونڈہ 1965

    "میں لجپالاں دے لڑ لگیاں، میرے توں غم پرے رہندے” — ایک دفتر، ایک روایت اور مثبت سوچ کی خوبصورت صبح

    دہشت گردی کے خونی پنجوں میں سسکتا دیربالا کا دلکش علاقہ دوبندو

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.