لاہور:(حافظ نعیم )وزیر اطلاعات پنجاب عظمی بخاری نے کہا ہے پنجاب میں پاکستان کی تاریخ کا بدترین سیلاب آیا، وزیراعلیٰ مریم نواز خود متاثرہ علاقوں میں موجود ہیں۔وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے سیلاب متاثرین کیلئے پیکیج کا اعلان کیا، سیلاب سے 4794 موضع جات متاثر ہوئے۔
سیلاب زدہ علاقوں میں ابتدائی سروے مکمل کرلیا گیا،متاثرہ علاقوں میں ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن جاری ہے۔
سیلاب سے 47 لاکھ افراد متاثر ہوئے،پنجاب میں کہیں کوئی ترقیاقی کام نہیں رُک رہا،متاثرہ علاقوں کیلئے کی بحالی کیلئے اپنے وسائل استعمال کررہے ہیں۔
عظمیٰ بخاری کا کہنا تھا کہ جسکا گھر مکمل تباہ ہوا اسے 10 لاکھ روپے دئیے جائیں گے،متاثرہ کا شتکاروں کو فی ایکٹر اراضی 20 ہزار ادا کئے جائیں گے۔
وزیراعلیٰ پنجاب نے کسانوں کے لیے بڑے ریلیف پیکج کا اعلان کیا ہے،سیلاب متاثرہ کسانوں کو 20 ہزار روپے فی ایکڑ معاوضہ ملے گا۔مکمل تباہ شدہ گھروں کے مالکان کو 10 لاکھ روپے کا معاوضہ دیا جائے گا۔
جزوی طور پر متاثرہ گھروں اور کچے گھروں کے مالکان کو 5 لاکھ روپے معاوضہ ملے گا۔سیلاب میں متاثرہ گائے یا بھینس پر 5 لاکھ روپے معاوضہ ادا کیا جائے گا۔چھوٹے جانوروں کے نقصان پر 50 ہزار روپے فی جانور معاوضہ دیا جائے گا۔معاوضے کی ادائیگی کے لیے کمیٹی تشکیل دیدی ہے۔ اربن یونٹ، ریونیو، ایگریکلچر، لائیو اسٹاک اور آرمی نمائندہ شامل ہونگے۔
کسان کارڈ اور گرین ٹریکٹر اسکیم کے تحت سیلاب متاثرہ کسانوں کو خصوصی رعایت ملیں حکومت پنجاب تمام معاوضہ اپنی وسائل سے ادا کرے گی،وزیر اعلی نےکسی بیرونی امداد پر انحصار نہیں کیا۔ پنجاب حکومت عوام کے مسائل حل کرنے کے لیے مکمل پرعزم ہے۔
 
		
 
									 
					