Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      اسمارٹ ٹی وی استعمال کرنے والوں کے لیے بڑی خوشخبری: یوٹیوب نے انتہائی مفید فیچر متعارف کرا دیا

      موجودہ حکومت کے آئی پی پیز کے ساتھ 30 اور 40 سال کے نئے معاہدوں کا انکشاف

      ایک کروڑ سے زائد پاکستانیوں کا خفیہ ڈیٹا لیک: ’منی نادرا‘ چلا کر شہریوں کی نجی معلومات بیچنے والا خطرناک گروہ گرفتار

      مصنوعی ذہانت اور سائبر سکیورٹی: مائیکروسافٹ نے تاریخ کی سب سے بڑی سیکیورٹی اپ ڈیٹ جاری کر دی،

      بھارت کی ہٹ دھرمی : عالمی عدالت کے فیصلے کے باوجودمتنازع منصوبے ساولکوٹ ڈیم کے ٹینڈر جاری

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    ایپل سے بھی مہنگا،سام سنگ نے اسمارٹ فون گلیکسی ایس 26 لانچ کردیا ،جدید فیچرز شامل

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    سیول:جنوبی کوریا کے شہر سیول میں سام سنگ الیکٹرونکس نے اپنا نیا فلیگ شپ اسمارٹ فون گیلیکسی ایس 26 متعارف کرا دیا ہے، جس کی قیمت امریکا اور جنوبی کوریا سمیت اہم مارکیٹوں میں بڑھا دی گئی ہے۔ کمپنی نے یہ قدم ایسے وقت اٹھایا ہے جب میموری چپس کی قیمتوں میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے اور اس سے کمپنی کے منافع پر دباؤ بڑھ رہا ہے۔
    رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق سام سنگ نے امریکا میں ’گیلیکسی ایس 26‘ کی ابتدائی قیمت 899 ڈالر (ڈھائی لاکھ پاکستانی روپے) رکھی ہے، جو پچھلے ماڈل کے مقابلے میں تقریباً 4.7 فیصد زیادہ ہے۔
    اس کے ساتھ ہی ’ایس 26 پلس‘ کی قیمت 1099 ڈالر (3 لاکھ 58 ہزار پاکستانی روپے) رکھی گئی ہے، جس میں تقریباً 10 فیصد اضافہ کیا گیا ہے، جبکہ الٹرا ماڈل کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔ جنوبی کوریا میں بنیادی ماڈل کی قیمت میں تقریباً 8.6 فیصد اضافہ کیا گیا ہے۔
    کمپنی نے اپنے نئے فون میں مصنوعی ذہانت کے جدید فیچرز شامل کیے ہیں، جن میں گوگل کا جیمنائی اے آئی سسٹم، پرپلیکسیٹی اے آئی کی ٹیکنالوجی اور سام سنگ کے اپنے اپ گریڈ شدہ بکسبی اسسٹنٹ شامل ہیں۔
    اس اقدام کو اس لیے اہم سمجھا جا رہا ہے کیونکہ گزشتہ سال سام سنگ اسمارٹ فون فروخت میں اپنی پہلی پوزیشن کھو کر ’ایپل‘ سے پیچھے ہو گیا تھا، جسے چین اور بھارت میں آئی فون کی مضبوط فروخت کا فائدہ ملا تھا۔
    سام سنگ نے کچھ ایس 26 ماڈلز میں پہلی بار اپنے تیار کردہ ایگزینوس پروسیسر بھی استعمال کیے ہیں، جبکہ پچھلے ماڈل میں کوالکوم کے اسنیپ ڈریگن چپس استعمال کیے گئے تھے۔
    ماہرین کا کہنا ہے کہ اس تبدیلی سے سام سنگ کے اپنے چپ بزنس کو فائدہ ہو سکتا ہے اور کمپنی کے منافع میں بہتری آ سکتی ہے۔
    کمپنی کے مطابق گیلیکسی ایس 26 الٹرا میں ایک نیا پرائیویسی ڈسپلے بھی دیا گیا ہے، جو اسکرین کو سائیڈ سے دیکھنے کو محدود کرتا ہے، جس سے صارف کی معلومات زیادہ محفوظ رہتی ہیں۔
    سام سنگ نے اعلان کیا ہے کہ گیلیکسی ایس 26 سیریز کی فروخت 11 مارچ سے شروع ہو جائے گی۔

    Related Posts

    9/11 حملوں کے 25 سال مکمل: ”سی آئی اے نے 1998 میں بتا دیا تھا “ خفیہ دستاویزات جاری ،خوفناک انکشافات سامنے آ گئے

    رنجی ٹرافی: تیز گیندباز محمد سراج کو سونپی گئی حیدرآباد کی کپتانی کی ذمہ داری

    برکس اجلاس، چینی صدر شی جن پنگ سمیت 11 ممالک کے رہنما انڈیا پہنچ گئے

    مقبول خبریں

    9/11 حملوں کے 25 سال مکمل: ”سی آئی اے نے 1998 میں بتا دیا تھا “ خفیہ دستاویزات جاری ،خوفناک انکشافات سامنے آ گئے

    رنجی ٹرافی: تیز گیندباز محمد سراج کو سونپی گئی حیدرآباد کی کپتانی کی ذمہ داری

    برکس اجلاس، چینی صدر شی جن پنگ سمیت 11 ممالک کے رہنما انڈیا پہنچ گئے

    اداکارہ ہانیہ عامر نےگائیکی کے میدان میں قدم رکھ دیا: پہلا پنجابی ہپ ہاپ گانا ’پابلو‘ ریلیز

    آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ اتحاد کا کرایوں میں اضافے کا اعلان

    بلاگ

       مشرق وسطیٰ کا نیا طوفان: حوثی باغی کیوں خونریز حملے کر رہے ہیں اور اس میں پاکستان کہاں کھڑا ہے؟

    رنگپوربگھور کے محمد فضیل کا صوبائی سطح پر منفرد اعزاز

    بھارتی کرنل کا پاکستان میں دہشت گردوں کوسرعام سپورٹ کرنے کا اعتراف

    ملک غلام حسن سلہال — خدمت، شرافت اور عوامی وابستگی کی روشن مثال

    تین سالہ معطلی یا انصاف کا انتظار؟ — جب احتساب، خود ایک سزا بن جائے.

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.