Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      امریکا کے امیر ترین شخص ہونے کے ساتھ دنیا کے پہلے کھرب پتی ہونے کا اعزاز

      کیا اب فیس بک، انسٹاگرام اور واٹس ایپ کا استعمال مہنگا ہونے والا ہے؟ ’میٹا ون‘ متعارف کرا دی گئی

      عالمی سیکیورٹی گورننس کا قیام ،نئے عالمی ہتھیاروں کی دوڑ پر ضابطے لاگو کیے جائیں: چین کا مطالبہ

      بلیک ہول اورستاروں کی پیدائش بارے تحقیق میں اہم انکشاف

      مدینہ منورہ سے سونے، یورینئیم سمیت کمیاب اور نایاب دھاتوں کے ذخائر دریافت

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    پولیس اصلاحات: عملی احتساب یا محض کاغذی کارروائی؟

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    تحریر: رانا افضل رزاق ایڈووکیٹ
    جہاں لفظ بے نقاب ہوں۔۔۔ وہیں سے سچ کا آغاز ہوتاہے

    حکومتِ پنجاب کی جانب سے پولیس چھاپوں کے لیے تین لازمی فارم: پری ریڈ پرمیشن، گرفتاری اور تفتیشی گائیڈ لائنز، کا نفاذ بظاہر ایک مثبت قدم ہے۔ ریاستی طاقت کے استعمال کو تحریری اور جواب دہ بنانا آئینی تقاضا بھی ہے اور قانونی ضرورت بھی۔ تاہم بطور فوجداری وکیل اصل سوال اس کے عملی نفاذ اور احتساب کا ہے۔
    آئینِ پاکستان کے آرٹیکل 4، 9 اور 14 شہریوں کو قانون کے مطابق سلوک، آزادی اور انسانی وقار کی ضمانت دیتے ہیں۔ ضابطہ فوجداری میں بھی گرفتاری و تفتیش کا طریقہ کار پہلے سے موجود ہے۔ لہٰذا نئے فارمز کی افادیت اس امر پر منحصر ہے کہ آیا یہ موجودہ قوانین پر مؤثر عملدرآمد کو یقینی بناتے ہیں یا صرف ایک اضافی رسمی مرحلہ ہیں۔
    پری ریڈ پرمیشن فارم غیر قانونی چھاپوں اور اختیارات کے بے جا استعمال کو محدود کر سکتا ہے، بشرطیکہ اس کی آزادانہ نگرانی ہو۔ گرفتاری فارم میں ملزم کی جسمانی حالت اور مبینہ تشدد کے اندراج کی شرط خوش آئند ہے، مگر اگر اندراج خلافِ واقعہ ہو تو ذمہ داری کا تعین کیسے ہوگا؟ کیا غلط بیانی قابلِ تعزیر ہوگی؟ کیا طبی معائنہ لازمی اور غیر جانبدار ہوگا؟
    تفتیشی گائیڈ لائنز فارم شفافیت کی کوشش ہے، لیکن ہمارے نظام کا بنیادی مسئلہ قانون کی عدم موجودگی نہیں بلکہ عملدرآمد کی کمزوری ہے۔ جب تک شواہد کے تحفظ، فرانزک معیار اور ملزم کے وکیل تک بروقت رسائی کو یقینی نہیں بنایا جاتا، تحریری اندراج انصاف کی ضمانت نہیں بن سکتا۔
    اصلاحات کی کامیابی کا دارومدار کاغذی تکمیل پر نہیں بلکہ مؤثر نگرانی، جواب دہی اور خلاف ورزی پر سخت کارروائی پر ہے۔ اگر یہ عناصر شامل نہ ہوئے تو یہ اقدام بھی محض فائلوں کی زینت بن کر رہ جائے گا؛ بصورتِ دیگر یہ پولیس کلچر میں حقیقی تبدیلی کا نقطۂ آغاز ثابت ہو سکتا ہے۔

    Related Posts

    عنوان: ٹنڈوالہیار: ڈپٹی کمشنر  نے پولیو مہم کا افتتاح کر دیا، آگاہی واک کا انعقاد

    پاکستان اور سعودیہ کو ایک جیسی صورت حال کا سامنا

      میاں چنوں: ریڑھی بانوں کا بلدیہ ملازمین پر رشوت ستانی کا الزام، اسسٹنٹ کمشنر کا انکوائری کا حکم

    مقبول خبریں

    گرین لینڈ اور انٹارکٹیکا سے   12 لاکھ کروڑ ٹن برف غائب ، دنیا کو بڑا خطرہ لاحق!

    ہندوستانی کرکٹر ایشان کشن نے ’بسم اللہ الرحمن الرحیم‘ کیوں کہا؟

    ہند-افغان تیسرا ٹی-20: ابھیشیک شرما کی 30 گیندوں پر سنچری، تاریخ رقم

      میاں چنوں: ریڑھی بانوں کا بلدیہ ملازمین پر رشوت ستانی کا الزام، اسسٹنٹ کمشنر کا انکوائری کا حکم

    عالمی میڈیا میں ہلچل: وکی لیکس کے بانی جولیان آسانج کا ٹویٹر اکاؤنٹ بحال

    بلاگ

    پاکستان اور سعودیہ کو ایک جیسی صورت حال کا سامنا

    جرم کے سامنے دیوار بننے والے افسر کے ساتھ کھڑے ہو جائیے

    ایندھن کی بچت کے ساتھ تعلیم کا تسلسل کیسے برقرار رکھا جائے؟

    بزمِ سعد شاہوالا جنوبی: ادب کی شمع روشن رکھنے والی ایک توانا آواز

    مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی میں اچانک ایک نیا اور سنسنی خیز موڑ

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.