Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      اسلام آباد مذاکرات کے نام پر سخت ترین سیکیورٹی ، نظام زندگی درہم برہم، سینئیر صحافی پھٹ پڑے

      ایپل کے ’ایم فائیو‘ پربڑی بچت: 2026 میک بک پرو بھی ناقابل یقین قیمت پر ملےگا

      ایپل کو اربوں سے کھربوں کی کمپنی بنانے والے سی ای او کا استعفا، نیا CEO کون ہوگا؟

      ایلون مسک : پیرس پراسیکیوٹرز کا ‘ایکس’ کے خلاف بڑا ایکشن؛ بچوں سےزیادتی کی تصاویر اور ڈیپ فیکس پھیلانے پردنیا کا امیر ترین شخص عدالت طلب!

      ’ہواوے‘ کے نئے فولڈ ایبل سمارٹ فون ’پیورا ایکس میکس میں خاص کیا ہے؟

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وطن روانہ

      امریکی پائلٹ کیلئے امریکا کا ریسکیو مشن کیسے سرانجام پایا؟ اینی میٹڈ ویڈیو دیکھئیے

      خارگ جزیرے پر ممکنہ امریکی حملہ ، لیگو ویڈیو جاری

      بیانئے کی جنگ میں ٹیکنالوجی کا استعمال

      ایران کے سابق صدر احمدی نژاد منظر عام پر آگئے

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    خامنہ ای کی شہادت: وہ کون تھا؟ جائے وقوعہ پر موجود ‘اسرائیلی ایجنٹ’ کے حوالے سے سنسنی خیز انکشاف

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    یروشلم/تہران: مشرقِ وسطیٰ کی جنگ میں جہاں میزائلوں اور ڈرونز نے تباہی مچائی ہے، وہیں اب انٹیلی جنس کی دنیا سے ایک ایسا انکشاف سامنے آیا ہے جس نے تہران کے ایوانوں میں کھلبلی مچا دی ہے۔
    اسرائیلی ذرائع کا دعویٰ ہے کہ رہبرِ اعلیٰ آیت اللہ علی خامنہ ای پر ہونے والے حملے کے وقت موساد کا ایک ایجنٹ نہ صرف جائے وقوعہ پر موجود تھا بلکہ وہ حملے میں مکمل محفوظ رہا اور اس نے تمام کارروائی کی دستاویز سازی بھی کی۔
    موساد کے ایجنٹ نے جائے وقوعہ سے شہید علی خامنہ ای کی لاش اور تباہی کے مناظر کی ویڈیو کسی تیسرے ذریعے یا سوشل میڈیا کے بجائے براہِ راست اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو کو ارسال کیں۔
    ذرائع کا اصرار ہے کہ یہ فوٹیج کسی عام شہری کی بنائی ہوئی نہیں بلکہ ایک تربیت یافتہ ایجنٹ کی ہے جس نے ہدف کی تصدیق (Confirmation of Kill) کے لیے اسے ریکارڈ کیا۔
    سب سے بڑا سوال یہ اٹھ رہا ہے کہ تہران کے اس "وار کنٹرول روم” میں، جہاں پرندہ بھی پر نہیں مار سکتا تھا، وہ شخص کون تھا جو حملے میں محفوظ بھی رہا اور اطمینان سے تصویر کشی بھی کرتا رہا؟
    داخلی غداری کا خدشہ: تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ یہ شخص کوئی "بیرونی ایجنٹ” نہیں بلکہ ایرانی نظام کے اندر موجود کوئی انتہائی بااعتماد عہدیدار ہو سکتا ہے جو موساد کے لیے کام کر رہا تھا۔
    اس واقعے نے یہ ثابت کر دیا ہے کہ اسرائیلی انٹیلی جنس ایران کے حساس ترین حلقوں تک رسائی حاصل کر چکی ہے۔
    اسرائیلی انکشاف کے بعد ایرانی انٹیلی جنس اداروں اور پاسدارانِ انقلاب نے اپنے اندرونی حلقوں میں "کلین اپ آپریشن” شروع کر دیا ہے۔ کنٹرول روم میں موجود عملے، سیکیورٹی گارڈز اور زندہ بچ جانے والے افراد سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے تاکہ اس ‘سیاہ بھیڑ’ (Mole) کو بے نقاب کیا جا سکے جس نے ملک کے سپریم لیڈر کی آخری لمحات کی فوٹیج دشمن کے حوالے کی۔
    یہ انکشاف ایک طرف ایران کی سیکیورٹی کی ناکامی کو ظاہر کرتا ہے تو دوسری طرف اسرائیل کی نفسیاتی جنگ (Psychological Warfare) کا حصہ بھی معلوم ہوتا ہے تاکہ ایرانی قیادت کے درمیان بداعتمادی کی دیوار کھڑی کی جا سکے۔

     

    Related Posts

    اسلام آباد مذاکرات کے نام پر سخت ترین سیکیورٹی ، نظام زندگی درہم برہم، سینئیر صحافی پھٹ پڑے

    40 ارب کوہستان کرپشن اسکینڈل، پلی بارگین درخواست منظور ایک اور ملزم رہا

    جنگ بندی میں توسیع کے بعد آبنائے ہرمز میں تین مال بردار جہازوں پر حملے، ایران نے دو جہاز ضبط کرلئے

    مقبول خبریں

    اسلام آباد مذاکرات کے نام پر سخت ترین سیکیورٹی ، نظام زندگی درہم برہم، سینئیر صحافی پھٹ پڑے

    40 ارب کوہستان کرپشن اسکینڈل، پلی بارگین درخواست منظور ایک اور ملزم رہا

    تبدیلی کا رحجان، سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی

    جنگ بندی میں توسیع، خام تیل کی قیمتیں گر گئیں

    سنجیو کمار، زینت امان کے بارے میں اداکارہ ممتاز کا ایسا بیان کے سب توبہ توبہ کراٹھے

    بلاگ

    ”بےاعتبارا،سپنس سے بھرپور شاہکار“ میاں حبیب کا کالم

    چیف ٹریفک افسر لاہور کون ہو گا ؟ نام سامنے آ گیا،وزیراعلیٰ پنجاب کا فیصلہ

    بیوروکریسی کا “سب اچھا” بیانیہ دفن ایک گھنٹے کی رپورٹنگ نے سسٹم ہلا دیا، مریم نواز کی سرزنش،پولیس انٹیلی جنس چیف کو شاباش

    “واشنگٹن–تہران شطرنج: امن کے پردے میں مفادات کی جنگ، دنیا کس سمت جا رہی ہے؟”

    ”کلثوم نواز کی بیٹی بے رحم نہیں ہوسکتی“ ملک محمد سلمان کا کالم

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.