Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      چین پہلے پاکستانی خلاباز کو خلائی مشن میں بھیجے گا

      قدر دنیا کے ہر ملک کی جی ڈی پی سے زیادہ،امریکی ٹیکنالوجی کمپنی اینویڈیا 50 کھرب ڈالر مالیت کی دنیا کی پہلی کمپنی بن گئی

      واٹس ایپ نے صارفین کے لئے نیا دلچسپ فیچر متعارف کرادیا

      وکی پیڈیا کے مقابلے میں ایلون مسک کا “ گروک پیڈیا“ آگیا

      15 نومبر ۔۔۔۔ ادارہ تحفظ ماحول کا گرین اسٹکر نہ لگا ہوا تو گاڑی ضبط ہوگی، شہریوں کو آخری وارننگ

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      ائر پورٹ سے طیارہ پھسل کر سمندر میں جا گرا ، دو ہلاک

      اپر چترال میں زلزلے کا  دل دہلا دینے والا خوفناک منظر، ویڈیو

      صفائی کا جذبہ “ستھرا پنجاب“ کے اہلکار بھی کسی سے کم نہیں،

      مریم نواز کا ایک اور وعدہ وفا، سرگودھا کیلئے بڑا اعلان

      پنجاب میں میگا پبلک ٹرانسپورٹ سسٹم کا آغاز ،“ ٹرینڈ سیٹر وزیراعلی “ کا بڑا اقدام

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    “موت العالم، موت العالم“سعودی عرب کے مفتی اعظم، شیخ عبدالعزیز بن عبداللہ آل الشیخ انتقال کرگئے، وزیراعلی پنجاب مریم نواز کا اظہار افسوس

    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    ریاض :سعودی مملکت کے مفتی اعظم، شیخ عبدالعزیز بن عبداللہ آل الشیخ کے 81برس کی عمر میں انتقال کرگئے ہیں۔ وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کا اظہار افسوس، ان کی کمی تادیر محسوس کی جائے گی۔

    فرمانروا خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے شیخ عبدالعزیز آل الشیخ کے لیے نمازِ جنازہ غائبانہ (صلوٰۃ الغائب) ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔ نماز عصر کے بعد مکہ مکرمہ کی مسجد الحرام، مدینہ منورہ کی مسجد نبوی اور مملکت بھر کی مساجد میں ادا کی جائے گی۔ علاوہ ازیں آج عصر کے بعد ریاض کی امام ترکی بن عبداللہ مسجد میں بھی ان کی نمازِ جنازہ ادا کی جائے گی۔

    وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا سعودی عرب کے مفتی اعظم شیخ عبد العزیز بن عبداللہ آل الشیخ کے انتقال اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا ہے کہ سب سے زیادہ خطبہ حج مفتی اعظم شیخ عبد العزیز بن عبداللہ آل الشیخ کا منفرد اعزاز ہے۔  ان کا کہنا تھا کہحجاج کرام مفتی اعظم شیخ عبد العزیز بن عبداللہ آل الشیخ کی کمی تادیر محسوس کریں گے ۔

    عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق شیخ عبدالعزیز آل الشیخ مملکت سعودی عرب کے مفتی اعظم، مجلسِ کبریٰ العلماء کے سربراہ، اور اسلامی تحقیق و افتاء کی جنرل پریذیڈنسی کے سربراہ کے طور پر خدمات انجام دیتے رہے ہیں۔ وہ مملکت کے تیسرے مفتی اعظم تھے، ان سے قبل شیخ محمد بن ابراہیم آل الشیخ اور شیخ عبدالعزیز بن باز یہ عہدہ سنبھال چکے ہیں۔

    یاد رہے کہ شیخ عبدالعزیز 30 نومبر 1943 کو مکہ مکرمہ میں پیدا ہوئے۔ 1951 میں 8 برس کی عمر سے پہلے ہی ان کے والد کا انتقال ہو گیا اور وہ یتیم ہو گئے۔ انہوں نے کم عمری میں قرآن مجید حفظ کیا، اور بیس کی دہائی میں اپنی بینائی سے محروم ہو گئے۔ انہوں نے شریعت کی تعلیم حاصل کی، مختلف جامعات کی علمی کونسلوں کے رکن رہے، ریاض کی امام ترکی بن عبداللہ مسجد کے خطیب کے طور پر خدمات انجام دیں، اور مسجد نمرہ میں بھی اہم خطبات دیے۔

    شیخ عبدالعزیز آل الشیخ نے شریعت کے مختلف موضوعات پر متعدد علمی و تحقیقی تصانیف مرتب کیں، جن میں فتاویٰ کے مجموعے، عقیدہ اسلامی پر کتب، اور حلال و حرام کے مسائل پر تفصیلی تحریریں شامل ہیں۔ ان کی علمی خدمات میں وہ فتاویٰ بھی شامل ہیں جو انہوں نے مختلف پروگرامز اور مواقع پر دیے۔

    Related Posts

    پاکستان اور افغانستان جنگ بندی جاری رکھنے پر متفق ہوگئے،استنبول مذاکرات کے بعد مشترکہ اعلامیہ جاری

    افغان شہریوں کو پاکستانی خواتین سے شادی پر پاکستانی شہریت کارڈ جاری کرنیکا پشاورہائیکورٹ کا فیصلہ معطل

    ہمسایوں سے امن چاہتے ہیں، افغانستان سے دہشت گردی برداشت نہیں کرینگے، چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر

    مقبول خبریں

    وومن ون ڈے ورلڈ کرکٹ کپ،بھارت دفاعی چیمپئین آسٹریلیا کو ہرا کر فائنل میں پہنچ گیا

    پریکٹس سیشن کے دوران گیند لگنے سے کرکٹر ہلاک

    پاکستان تحریک انصاف کے خرم ذیشان نے سینٹ کا ضمنی الیکشن جیت لیا

    قدر دنیا کے ہر ملک کی جی ڈی پی سے زیادہ،امریکی ٹیکنالوجی کمپنی اینویڈیا 50 کھرب ڈالر مالیت کی دنیا کی پہلی کمپنی بن گئی

    ٹرمپ کی چینی صدر شی جن پھنگ سے ملاقات، چین پر ٹیرف کی شرح 57 فیصد سے کم کر کے 47 فیصد کر دی گئی

    بلاگ

    علم کی موت کا نوحہ

    رعب نہیں کردار کے نگہبان،،، ناصر خان درانی مرحوم اور ان کی روشن ٹیم

    چھبیسواں کالم,,,انصاف کا جہیز

    سی سی ڈی نے پھر میدان مار لیا — سہیل ظفر چٹھہ: وہ افسر جس نے خوف کا زمانہ ختم کر دیا

    پیسہ، ویزہ، اور بیماری — سب ناکام۔ اور لاہور پولیس کی انوسٹی گیشن کامیابی ایک بار پھر سرخیوں میں

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.