لاہور:(حافظ نعیم )وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے جدید ترین الیکٹرو بس پراجیکٹ کا افتتاح کر دیاہے ، ماحول دو ست اور گرین پاکستان الیکٹروبسیں ساہیوال پہنچاد ی گئیں ہیں، ساہیوال الیکٹرو بس سروس میں ہر سٹاپ کا کرایہ 20روپے مقررکیا گیاہے ۔
رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ مریم نوازنے ساہیوال میں الیکٹرو بس سروس پر سفر کیا، وزیراعلیٰ کی آمد پر ساہیوال میں جوش و خروش دیکھا گیا۔
عوام نے ساہیوال میں الیکٹروبس سروس کے آغاز پر زبردست مسرت کا اظہار کیا ، ہزاروں نوجوان ساہیوال کی پہلی الیکٹرک بس کیساتھ ساتھ چلتے رہے، عوام نے ساہیوال الیکٹرو بس پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں ، وزیراعلیٰ مریم نوازای بس پر سوارہوکر تقریب کے مقام پہنچیں۔
ساہیوال الیکٹرو بس سروس میں ہر سٹاپ کا کرایہ 20روپے مقرر کیا گیاہے ، الیکٹروبس میں وائی فائی، موبائل چارجنگ اورسی سی ٹی وی کیمرے نصب ہوں گے، ساہیوال الیکٹرک بس سروس میں خواتین کیلئے الگ کمپارٹمنٹ مختص کیا گیاہے ، الیکٹرو بس کیلئے ساہیوال میں چارجنگ سٹیشن بھی قائم کر دیئے گئے۔
 
		
 
									 
					

