افغانستان نے برطانوی جوڑے کو قید سے رہا کردیا۔ افغان طالبان سے رہائی پانے کے بعد برطانوی شہری قطر روانہ ہوگئے، برطانوی جوڑے کی رہائی کیلئے قطر نے ثالثی کی،خیال رہے کہ برطانوی شہریوں کو رواں سال فروری میں حراست میں لیا گیا تھا۔ واضح رہےکہ یہ دونوں عمر رسیدہ میاں بیوی 18 سال سے افغانستان میں اسکولوں میں پراجیکٹ چلا رہے ہیں اور 2021 میں طالبان کے اقتدار میں آنے کے بعد انہوں نے افغانستان میں ہی رہنے کا فیصلہ کیا تھا۔
 
		
