لاہور:(حافظ نعیم )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف لاہور ایئرپورٹ پہنچیں جہاں سے غزہ کے عوام کے لیے امدادی سامان روانہ کیا گیا۔پاکستان کی جانب سے اہلِ غزہ کے لیے 100 ٹن خوراک بھجوائی جا رہی ہے، جس میں 32 فوڈ آئیٹمز شامل ہیں۔
اس موقع پر وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ پاکستان کے عوام کے دل فلسطینی بھائیوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ غزہ کے بے گناہ مسلمانوں پر ڈھائے جانے والے مظالم سے ہر حساس دل مضطرب ہے۔امدادی سامان اہل پاکستان کی طرف ؔسے غزہ کے عوام کے لئے پیغام محبت ہے۔
 
		
 
									 
					