اسلام آباد :اسلام آباد پنڈی سمیت خیبرپختونخوا کے کئی شہروں میں زلزلے کے جھٹکے۔ شہری کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے بستر چھوڑ کر گھروں سے باہر نکل آئے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق ملک کے مختلف مقامات پر زلزلہ کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلہ کی شدت 5 اعشاریہ 9 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلہ کی گہرائی 111 کلومیٹر اور مرکز ہندوکش ریجن افغانستان تھا ۔ زلزلہ ہنگو ایبٹ آباد ،سوات، راولپنڈی اسلام آباد اٹک مالاکنڈ میں محسوس کیا گیا۔

