لاہور: (خصوصی رپورٹر )این اے 129 کا انتخابی معرکہ،قائد ن لیگ میاں نوازشریف نےبڑے سیاسی دھڑوں کو متحد کرنے کی ذمہ داری خواجہ سعد رفیق کو سونپ دی۔
ذرائع کے مطابق نواز شریف نے خواجہ سعد رفیق کو این اے 129 کے چاروں دھڑوں میں مصالحت کرانے کی ہدایت کی ہے۔ نواز شریف کے حکم پر خواجہ سعد رفیق حافظ میاں نعمان،رانا مشہود ،مہر اشتیاق ،چوہدری باقر سے ملاقاتیں بھی کرچکے ہیں۔
ذرائع کے مطابق ملاقات میں خواجہ سعد رفیق نے لیگی رہنماوں کو میاں نواز شریف کا پیغام پہنچایا نواز شریف نے ہدایت کی ہے کہ تمام رہنما اختلافات بالائے طاق رکھ کر ٹکٹ ہولڈر امیدوار میاں نعمان کی حمایت کریں۔
میاں نواز شریف کی ہدایت پر خواجہ سعد رفیق کمپین کے معاملات کی نگرانی بھی کرینگے جبکہ خواجہ سعد رفیق آج مسلم لیگ ن کے انتخابی دفتر کا افتتاح بھی کریں گے۔

