میاں چنوں ( بینقاب نیوز رپورٹر عاصم کمال)
گھروں میں گیس کا پریشر کم ہونے پر شہریوں نے پریشر پورا کرنے کے لیئے کمپریسر لگا لئے ، محکمہ سوئی گیس کا عملہ مبینہ طور پر حصہ لے کر خاموش ، ایل پی جی مہنگی ہونے کی وجہ سے صارفین کی پہنچ سے باہر ، گیس صارفین پریشان کوئی پوچھنے والا نہیں
تفصیلات کے مطابق میاں چنوں کے شہریوں نے گیس کا پریشر پورا کرنے کے لیئے گھروں میں کمپریسر لگا لئے جس سے عام گھریلو صارفین کو گھروں کھانا پکانا مشکل ہوگیا متعدد بار شکایات کے باوجود محکمہ سوئی گیس کا عملہ گھروں میں لگے کمپریسر اتارنے کی بجائے مبینہ طور پر حصہ لے کر خاموش ہو جاتا ہے۔ یسین کالونی۔حسنین آباد۔شمالی بستی فیصل ٹاون۔شہر کے مختلف وارڈز میں شہری سرعام کمپریسر کا استعمال کرنے میں مصروف ہیں شہریوں محمد یسین۔صادق علی۔راشد علی ۔اشرف ۔محمد علی ودیگر نے محمکہ گیس کے اعلی افسران سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔



