انقرہ: ترکیہ کی معروف دفاعی کمپنی "اسیل سان” نے ایک ایسے جدید ترین دفاعی نظام کا کامیاب مظاہرہ کیا ہے جو کسی روایتی گولہ بارود یا میزائل کے استعمال کے بغیر دشمن کے ڈرونز کے پورے جھنڈ (ڈرون سوارم) کو پلک جھپکتے ہی ناکارہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
51. yılımızda gökyüzünde EJDERHA imzası 🐉
Yüksek güçlü elektromanyetik dalga teknolojisiyle mini ve mikro İHA tehditlerine karşı geliştirilen EJDERHA, 51. yılımıza özel olarak 51 dronu etkisiz hale getirerek çoklu tehdit ortamındaki gücünü ortaya koydu. ✅
#ASELSAN
🌐
EJDERHA signature in the skies in our 51st year. 🐉
.
Powered by high-power electromagnetic wave technology, EJDERHA neutralizes mini and micro UAV threats. Marking our 51st anniversary, EJDERHA neutralizes 51 drones, demonstrating its effectiveness in multi-threat environments. ✅— ASELSAN (@aselsan) November 15, 2026
رپورٹس کے مطابق "اژدہا” نامی اس جدید ہائی پاور الیکٹرومیگنیٹک ویپن سسٹم نے ایک تجرباتی مشق کے دوران محض ایک بٹن دبانے سے چند ہی سیکنڈوں میں 51 ڈرونز کو فضا میں ہی بے اثر کر دیا۔
یہ نظام روایتی دفاعی ہتھیاروں کے برعکس کسی بھی قسم کے گولے یا میزائل فائر نہیں کرتا، بلکہ طاقتور برقی مقناطیسی لہروں (الیکٹرومیگنیٹک ویوز) کے ذریعے دشمن کے ڈرونز کے اندرونی الیکٹرانک نظام اور سرکٹس کو جام کر کے ناکارہ بنا دیتا ہے۔
دفاعی ماہرین کے مطابق جدید جنگی حکمتِ عملی میں سستے ڈرونز کو گرانے کے لیے انتہائی مہنگے انٹرسیپٹر میزائل استعمال کرنا ایک بڑا معاشی چیلنج بن چکا ہے۔ اس تناظر میں ترکیہ کا یہ نظام کم لاگت میں بڑے پیمانے پر فضائی خطرات سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔
تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اگرچہ کسی کنٹرولڈ تجربے اور اصل میدانِ جنگ کی پیچیدہ صورتحال میں نمایاں فرق ہوتا ہے، تاہم اگر "اژدہا” سسٹم حقیقی جنگی محاذ پر بھی اسی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے میں کامیاب رہتا ہے تو یہ نہ صرف فضائی دفاع کے روایتی طریقوں بلکہ ڈرون ڈیفنس کی معاشیات کو بھی یکسر تبدیل کر کے رکھ دے گا۔

