سیالکوٹ.بیورو رپورٹ ۔سلیم احمد اعوان شیخو
سسر کے ہاتھوں مبینہ پر پٹرول چھڑک کر آگ لگائے جانے والی بہو ماریہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئی ۔بتایا گیا ہے کہ سیالکوٹ کے تھانہ کوٹلی سید امیر کے علاقہ پنڈی پنجوڑاں میں گھریلو تنازعہ پر سسر مجید نے اپنی بہو ماریہ پر پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی تھی۔ شدید جھلسنے کے باعث ماریہ کو تشویشناک حالت میں گورنمنٹ علامہ اقبال میموریل ٹیچنگ ہسپتال منتقل کیا گیا تھا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکی۔ پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرکے سسر مجید کو گرفتار کر لیا تھا۔ جبکہ واقعہ میں ملوث دیگر افراد کے خلاف تفتیش جاری ہے۔


