دیر بالا سے ( ڈسٹرکٹ رپورٹر سدیس شیخ)

ریجنل پولیس آفیسر مالاکنڈ زاہد نواز مروت کے احکامات کے روشنی میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر دیر بالا اسلم نواز کی زیر صدارت ڈی پی او افس دیر بالا میں اوپن ڈور پالیسی کے تحت ہفتہ وار اردلی روم کا انعقاد کیا گیا۔اردلی روم کے دوران اہلکاروں کی جانب سے سروس سے متعلق مسائل، تبادلے، تقرریاں اور چھٹیوں جیسے امور پیش کیے گئے۔ ڈی پی او دیر بالا نے تمام درخواستوں کو بغور سنا اور ان کے فوری، منصفانہ اور میرٹ پر مبنی حل کے لیے احکامات جاری کیے۔ڈی پی او دیر بالا نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پولیس فورس کی فلاح و بہبود، ان کے جائز مسائل کا بروقت ازالہ اور پیشہ ورانہ ضروریات کا خیال رکھنا ہماری اولین ترجیح ہے۔ اردلی روم کے انعقاد کا بنیادی مقصد اہلکاروں کے مسائل کو براہ راست سن کر ان کا فوری اور مؤثر حل نکالنا ہے

