کوپن ہیگن / نیویارک : وزن کم کرنے کے خواہشمند افراد کے لیے ایک بڑی خوشخبری سامنے آئی ہے، جہاں ایک تازہ ترین طبی تحقیق میں انکشاف کیا گیا ہے کہ مشہور دوا ساز کمپنی نوو نورڈسک (Novo Nordisk) کی وزن کم کرنے والی گولی "ویگووی” (Wegovy Pill) محض تین ماہ کے قلیل عرصے میں لوگوں کا اوسطاً 6.2 فیصد جسمانی وزن کم کرنے میں مددگار ثابت ہو رہی ہے۔
تحقیق کے اعداد و شمار کے مطابق، اگر کسی شخص کا وزن 200 پاؤنڈ (تقریباً 90 کلوگرام) ہے، تو اس گولی کے باقاعدہ استعمال سے صرف تین مہینوں میں اس کے وزن میں تقریباً 12 پاؤنڈ (ساڑھے 5 کلوگرام) تک کی واضح کمی واقع ہو سکتی ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ گولی رواں سال جنوری میں ہی مارکیٹ میں متعارف کرائی گئی تھی، لیکن اس نے انتہائی تیزی سے مقبولیت حاصل کرتے ہوئے نوو نورڈسک کو وزن کم کرنے والی ادویات کی دوڑ میں اپنی حریف کمپنی "ایلی للی” (Eli Lilly) کے ہم پلہ لانے میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔
طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ دونوں بڑی فارماسیوٹیکل کمپنیاں وزن کم کرنے کے عمل کو زیادہ سے زیادہ آسان اور تکلیف سے پاک بنانے کے لیے ایک دوسرے سے سبقت لے جانے کی کوشش کر رہی ہیں۔ انجیکشن کی سوئیوں اور سخت ورزشوں کے بجائے اب روزانہ محض ایک گولی کھا کر وزن کم کرنے کا رجحان تیزی سے دنیا بھر کے صارفین کی توجہ کا مرکز بن رہا ہے۔
’’انجکشن کی ضرورت نہ جم کی’’ موٹاپے سے نجات کیلئے ویگووی گولی آگئی ، تین ماہ میں اسمارٹ

