Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      اینڈ رائڈ صارفین سے دھوکا، اٹلی نے فیس بک کی مالک کمپنی میٹا پر 887 ملین ڈالر جرمانہ کردیا

      پنجاب حکومت کا جدید ترین گلف اسٹریم طیارہ پاک فضائیہ آپریٹ کرے گی،معاہدہ طے

      آؤٹ لک اور کوپائلٹ سمیت مائیکروسافٹ کی سروسز 24 گھنٹے کے تعطل کے بعد مکمل بحال

      چین کے جدید ترین GJ-11 اسٹیلتھ حملہ آور ڈرون کی نئی  تفصیلات سامنے آگئیں

      اینویڈیا کے سی ای او جینسن ہوانگ مستعفی، ٹم کک بہترین متبادل ، صدر ڈونلڈ ٹرمپ

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    نوشہروفیروز: پیر قربان کالونی میں بڑی واردات، 10 لاکھ نقد، سونا اور موٹر سائیکل چوری

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    بھریا سٹی (رپورٹ: مجاہد علی مغل )

    نوشہروفیروز کی پیر قربان کالونی میں نامعلوم چوروں نے ایک گھر کا صفایا کرتے ہوئے لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، سونا اور نئی موٹر سائیکل چوری کر لی، جس کے باعث علاقے میں شدید خوف اور بے چینی پھیل گئی ہے۔

    متاثرہ خاندان کے فرد غلام ہادی مستوئی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ نامعلوم چور ان کے بیٹے غلام مرتضیٰ مستوئی کے گھر کے تالے توڑ کر اندر داخل ہوئے اور گھر کے مختلف کمروں کے دروازے کھول کر تلاشی لی۔ چور الماریوں اور دیگر سامان سے 10 لاکھ روپے نقد رقم، تین تولہ سونا اور 2026 ماڈل کی سی ڈی (CD) موٹر سائیکل باآسانی چوری کر کے فرار ہو گئے۔

    انہوں نے بتایا کہ ان کا اپنا گھر واقعے والے گھر کے بالکل سامنے ہے۔ صبح چوری کی اطلاع ملتے ہی فوری طور پر پولیس کو اطلاع دی گئی، جس پر پولیس موقع پر پہنچ گئی جبکہ فنگر پرنٹس حاصل کرنے کے لیے متعلقہ فرانزک عملے کو بھی طلب کر لیا گیا ہے۔

    تاہم، متاثرہ خاندان نے پولیس کی ناقص کارکردگی پر شدید احتجاج کرتے ہوئے شکایت کی کہ واقعے کو کافی وقت گزر جانے کے باوجود متعلقہ ایس ایچ او تاحال خود موقع پر نہیں پہنچے۔

    غلام ہادی مستوئی نے ایس ایس پی نوشہروفیروز میر روحل کوسو سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ چوری کے اس بڑے واقعے کا فوری اور سختی سے نوٹس لیا جائے، ملوث ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرکے چوری شدہ 10 لاکھ روپے نقد، سونا اور موٹر سائیکل برآمد کی جائے اور متاثرہ خاندان کو انصاف فراہم کیا جائے۔

    https://benaqabtv.com/wp-content/uploads/2026/11/WhatsApp-Video-2026-11-15-at-11.24.41-AM.mp4

    Related Posts

    حوثیوں کا بڑا وار! سعودی عرب کا جدید جاسوسی طیارہ مار گرانے کا دعویٰ

    بنکاک :”یوروویژن سونگ کانٹیسٹ ایشیا” فلپائنی گلوکارہ کارمیل نے جیت لیا

    ’’انجکشن کی ضرورت نہ جم کی’’ موٹاپے سے نجات کیلئے ویگووی گولی آگئی ، تین ماہ میں اسمارٹ

    مقبول خبریں

    حوثیوں کا بڑا وار! سعودی عرب کا جدید جاسوسی طیارہ مار گرانے کا دعویٰ

    بنکاک :”یوروویژن سونگ کانٹیسٹ ایشیا” فلپائنی گلوکارہ کارمیل نے جیت لیا

    نوشہروفیروز: پیر قربان کالونی میں بڑی واردات، 10 لاکھ نقد، سونا اور موٹر سائیکل چوری

    ’’انجکشن کی ضرورت نہ جم کی’’ موٹاپے سے نجات کیلئے ویگووی گولی آگئی ، تین ماہ میں اسمارٹ

    ایران کاحملہ، بحرین میں نصب امریکی دفاعی ریڈار سسٹم تباہ

    بلاگ

    پاکستان کے 79 سال: عوام بدحال، حکمران خوشحال!

    قومی تعمیر و ترقی میں کسانوں کے کردار کی اہمیت

    بھارت کے اندر 181 کلومیٹر پر موت کا وہ لمحہ جس نے پاکستان کی شبیہہ بدل کر رکھ دی

    چین میں کششِ ثقل پر مبنی انوکھا بجلی گھر تیار

    مہمان پرندوں کا قتلِ عام اور ہماری نام نہاد مہمان نوازی!

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.