Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      اینویڈیا کے سی ای او جینسن ہوانگ مستعفی، ٹم کک بہترین متبادل ، صدر ڈونلڈ ٹرمپ

      مائیکروسافٹ کی سروسز 11 گھنٹے سےڈاؤن، کب ٹھیک ہوں گی?

      907 ڈالر کی ’جادوئی ٹِکلی‘ یا صدی کا سب سے بڑا طبی فراڈ؟بھارتی ارب پتی کی ڈیوائس ’ٹیمپل‘ پر سنگین سوالات

      مصنوعی ذہانت کا خطرناک استعمال: ذاتی معلومات کی بنیاد پر جعلی اور ہدف شدہ پیغامات کی تیاری کا انکشاف

      ایٹمی توانائ کے شعبے میں بڑی پیش رفت: چشمہ-5 نیوکلیئر پاور پلانٹ کے گنبد کی کامیاب تنصیب، وزیراعظم اور آرمی چیف کی تقریب میں شرکت

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    تانبے اور سونے کے نئے ذخائر دریافت

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    کوئٹہ :ماری انرجیز لمیٹڈ نے اپنی مکمل ملکیتی ذیلی کمپنی ماری منرلز (پرائیویٹ) لمیٹڈ کے ذریعے بلوچستان کے ضلع چاغی میں واقع ایسٹ سیاہ ڈیک (ای ایس ڈی۔1) کے مقام پر تانبے اور سونے کے اہم ذخائر دریافت کرنے کا اعلان کیا ہے۔
    کمپنی نے جمعہ کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کو ارسال کردہ نوٹس کے ذریعے اس پیش رفت سے آگاہ کیا۔
    کمپنی کے مطابق یہ دریافت بلوچستان کے علاقے کوہِ سلطان میں واقع سیاہ ڈیک منصوبے سے متصل مقام پر ہوئی جو ریکوڈک تانبے اور سونے کی کان کے منصوبے سے تقریباً 50 کلومیٹر مشرق اور نوکنڈی سے 25 کلومیٹر شمال مغرب میں واقع ہے۔
    ماری منرلز جس کے پاس چاغی میں معدنیات کی تلاش کے متعدد لائسنس ہیں، نے ایسٹ سیاہ ڈیک (ای ایس ڈی۔1) کے مقام پر دو مراحل میں تقریباً 25 ہزار میٹر ڈرلنگ مکمل کرلی ہے۔
    اب تک حاصل ہونے والے نتائج کی بنیاد پر کمپنی نے بتایا کہ ای ایس ڈی۔1 تانبے کے ایک نئے پورفیری ذخیرے کی دریافت ہے۔
    کمپنی کے مطابق معدنی ذخائر کے حجم، معیار میں تسلسل، معاشی اہمیت اور ترقیاتی امکانات کا تعین کرنے سے پہلے مزید ڈرلنگ، ارضیاتی تشریح، دھاتوں کی آزمائش، ذخائر کے تخمینے اور تکنیکی مطالعات کی ضرورت ہوگی۔
    کمپنی کے مطابق تکنیکی معلومات کا جائزہ جے ایم جیو سائنس پرائیویٹ لمیٹڈ کے ڈاکٹر جان مورٹیمر نے لیا اور ان کی منظوری دی، جنہیں پورفیری تانبے کے ذخائر کی تلاش سمیت متعلقہ شعبے میں 40 سال سے زائد کا تجربہ حاصل ہے۔
    ماری منرلز (پرائیویٹ) لمیٹڈ، جو پہلے ماری مائننگ کمپنی (پرائیویٹ) لمیٹڈ (ایم ایم سی) کے نام سے جانی جاتی تھی، ماری انرجیز لمیٹڈ (سابقہ ماری پیٹرولیم کمپنی لمیٹڈ) کی مکمل ملکیتی ذیلی کمپنی ہے۔ اسے جولائی 2023ء میں پاکستان میں معدنیات کی کان کنی کے منصوبوں پر کام کرنے اور ملک کے معدنیات کی کان کنی کے شعبے کی ترقی میں کردار ادا کرنے کے مقصد سے قائم کیا گیا تھا۔
    ایک روز قبل ماری منرلز نے بلوچستان کے ضلع چاغی میں تانبے اور سونے کے ذخائر کی تلاش کے لیے کان کنی کے شعبے کی بڑی کمپنی ایوانہو اٹلانٹک کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط کیے تھے۔
    معاہدے کے تحت دونوں کمپنیاں خطے کی معدنی استعداد کا جائزہ لینے اور تانبے و سونے کے ذخائر کی ترقی کے مواقع کی نشاندہی کے لیے تلاش کی سرگرمیاں انجام دینے کا ارادہ رکھتی ہیں۔

    Related Posts

    راولپنڈی ٹیسٹ: پاکستان ٹیم کی دفاعی حکمت عملی، میچ بے نتیجہ ختم

    نوشہرہ: 17 سالہ تمنا جاوید کی پُراسرار گمشدگی کا معمہ، وزیر گھڑی نہر سے ملنے والی لاش کا ڈی این اے ٹیسٹ، ایس پی انویسٹی گیشن نے انکوائری شروع کر دی

    نیشنل پیس اینڈ جسٹس کونسل اسلام آباد کے زیر اہتمام سیالکوٹ میں  پروگرام کا انعقاد

    مقبول خبریں

    راولپنڈی ٹیسٹ: پاکستان ٹیم کی دفاعی حکمت عملی، میچ بے نتیجہ ختم

    نوشہرہ: 17 سالہ تمنا جاوید کی پُراسرار گمشدگی کا معمہ، وزیر گھڑی نہر سے ملنے والی لاش کا ڈی این اے ٹیسٹ، ایس پی انویسٹی گیشن نے انکوائری شروع کر دی

    پولیس کی بڑی کارروائی، تین جرائم پیشہ گروہوں کے 5 ملزمان گرفتار، 16 موٹر سائیکلیں برآمد

    افغانستان واپسی کے خطرات: افغان خواجہ سرا آرزو کا تحفظ کے لیے پشاور ہائی کورٹ سے رجوع

    دہشتگردوں کا بلوچستان کی غیور عوام، ان کی روایات اور اقدار سے کوئی تعلق نہیں، سرفراز بگٹی

    بلاگ

    قومی تعمیر و ترقی میں کسانوں کے کردار کی اہمیت

    بھارت کے اندر 181 کلومیٹر پر موت کا وہ لمحہ جس نے پاکستان کی شبیہہ بدل کر رکھ دی

    چین میں کششِ ثقل پر مبنی انوکھا بجلی گھر تیار

    مہمان پرندوں کا قتلِ عام اور ہماری نام نہاد مہمان نوازی!

    ضلع صوابی: امن و خوشحالی کی روایات کو درپیش چیلنجز اور ہماری اجتماعی ذمہ داری

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.