Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      میٹا نے فیس بک اور انسٹاگرام کی متنازع پالیسی پر یو ٹرن لے لیا، فیصلہ واپس

      شوگر کےخاتمے کا علاج، بجلی سےانسولین کنٹرول کرنیوالی ڈیوائس ایجاد

      چین کی الیکٹرک گاڑی نے نیا عالمی ریکارڈ قائم کر دیا؛ رفتار 503 کلومیٹر فی گھنٹہ سے تجاوز کر گئی

      ناسا کی 22 سالہ خلائی دوربین کا زمین کی فضا میں داخل ہونے پرکیا بنا

      واٹس ایپ صارفین کیلئے جادو کا چراغ بن گیا، بڑی سہولت متعارف

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    9 نومبر — یومِ اقبال: سیالکوٹ میں جشن کا سماں، علامہ کے افکار پر روشنی

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    پسرور / سیالکوٹ (بے نقاب نیوز اردو)

    آج شاعرِ مشرق، حکیم الامت، علامہ محمد اقبال کا یومِ پیدائش انتہائی عقیدت و احترام اور جوش و خروش کے ساتھ منایا جا رہا ہے۔ اس پرمسرت موقع پر سیالکوٹ کے عوام اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے خصوصی تیاریاں کی گئی ہیں۔جیسا کہ ناظرین مشاہدہ کر سکتے ہیں، سیالکوٹ انتظامیہ نے ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کے آبائی گھر کو انتہائی خوبصورتی سے دلہن کی طرح سجا دیا ہے۔ سیالکوٹ کے باسیوں کی ڈاکٹر محمد علامہ محمد اقبال کے ساتھ ایک انتہائی گہری، قلبی محبت اور عقیدت وابستہ ہے، جو ہر سال ان کے یومِ ولادت پر بھرپور انداز میں ظاہر ہوتی ہے۔ڈاکٹر محمد علامہ محمد اقبال نے اپنے شاعرانہ اور فکری انداز میں قوم کو ایک نئی امید کی کرن دکھائی۔ انہوں نے ایک نئے دور کی بنیاد رکھتے ہوئے خواب کو حقیقت میں بدلنے کا شعور بیدار کیا۔ علامہ اقبال نے اس سوئی ہوئی قوم کو ‘خودی’ کا پیغام دیا اور نوجوانوں کو اپنی تقدیر خود بنانے کا درس دیا۔ان کی شاعری آج بھی دلوں کو گرما دیتی ہے اور روح کو بیدار کرتی ہے۔ ان کا بنیادی پیغام یہی تھا کہ:"خودی کو کر بلند اتنا کہ ہر تقدیر سے پہلے، خدا بندے سے خود پوچھے بتا تیری رضا کیا ہے؟”

    https://benaqabtv.com/wp-content/uploads/2026/11/WhatsApp-Video-2026-11-09-at-11.13.34-AM.mp4

    علامہ اقبال نے مسلمانوں کو اتحاد، ایمان اور عمل کی راہ دکھائی۔ ان کا پاکستان کا خواب ایک ایسی فلاحی ریاست کا تصور تھا جو آج ہمارے سامنے ہے۔ اس پُراثر دن پر ہمیں اس امر کی شدید ضرورت ہے کہ ہم ان کے پیغام پر گہرائی سے عمل کریں۔آئیں! آج کے اس مبارک دن پر سب مل کر یہ عہد کریں کہ ہم محنت، سچائی، اخلاص اور خودی کے جذبے کو اپنا کر اپنے پیارے ملک پاکستان کو سنواریں گے اور اسے ترقی کی راہ پر گامزن کریں گے۔اللہ تعالیٰ علامہ اقبال کے درجات بلند کرے، آمین! ثم آمین۔

    Related Posts

    مورو: گھر کے باہر کھیلنے کے دوران کرنٹ لگنے سے بچہ جاں بحق

    فیصل آباد: انسانیت سوز واقعہ، بھیک کی کمائی کم کیوں لائی ہو? چچی نے 10 سالہ یتیم بھتیجی کو زندہ جلا دیا

    قائم مقام گورنر پنجاب ملک محمد احمد خان کی مزارِ اقبال پر حاضری؛ پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

    مقبول خبریں

    مورو: گھر کے باہر کھیلنے کے دوران کرنٹ لگنے سے بچہ جاں بحق

    9 نومبر — یومِ اقبال: سیالکوٹ میں جشن کا سماں، علامہ کے افکار پر روشنی

    فیصل آباد: انسانیت سوز واقعہ، بھیک کی کمائی کم کیوں لائی ہو? چچی نے 10 سالہ یتیم بھتیجی کو زندہ جلا دیا

    قائم مقام گورنر پنجاب ملک محمد احمد خان کی مزارِ اقبال پر حاضری؛ پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

    ہنگو، شاہ الماس چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ، ایک پولیس اہلکار شہید، 3 لاپتہ

    بلاگ

    علامہ محمد اقبالؒ بطور علمی، ادبی و روحانی مفکر

    دیوالی: روشنی، خوشیوں، محبت اور امید کا عظیم تہوار

    ’’پولیس کی دنیا کے تین دلچسپ منظرنامے، انسانی ہمدردی، جھپیاں پپیاں اور اہم عہدے کی جنگ’’

    پیلو وینس کا جسرا خاندان؛ علم و طب کے میدان میں 27 ڈاکٹرز کی روشن مثال

    ’’عمران خان کی نئی ڈائریکشن’’ میاں حبیب کاکالم

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.