سانگھڑ (بیورو رپورٹ / اشفاق سلہری):
نیشنل پریس کلب سانگھڑ میں صحافتی برادری کو جدید سہولیات فراہم کرنے کی جانب ایک اور اہم سنگ میل عبور کر لیا گیا۔ معروف صنعتکار اور سماجی رہنما چوہدری محمد ندیم سدھو کے اعزاز میں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں شہر بھر کی سیاسی، سماجی، تجارتی اور صحافتی شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
تقریب کے دوران مہمانِ خصوصی چوہدری محمد ندیم سدھو نے نیشنل پریس کلب کے نئے ہال کی تعمیر کا باقاعدہ سنگ بنیاد رکھا اور اس کی مکمل تعمیر کے تمام اخراجات اپنی ذات سے برداشت کرنے کا اعلان کیا۔
اس پروقار تقریب میں جٹ ویلفیئر کے چیئرمین ڈاکٹر طاہر کلیار، سرپرست محبوب جٹ، شکیل جٹ، عزیز الرحمان جٹ، چیمبر آف کامرس کے وائس چیئرمین حاجی یامین قریشی، سینئر صحافی الیاس انجم، اشفاق سلہری، اے ڈی کنبھار، مرتضیٰ آرائیں، عزیز الرحمان رند، سیف اللہ مغل، محمود، نادر علی، جاوید رفیق، وقاص رحمانی، سلیم ملک، انعام الحق قریشی، مظہر علی، عبدالرحمان خاصخیلی، عوامی پریس کلب سانگھڑ کے صدر عبدالغفار نظامانی، امان اللہ جونیجو، سید شہریار خان، بادل خان، صدر محمد وارث جٹ، اور ناز چاکرانی سمیت دیگر معزز شخصیات نے شرکت کی۔
اس موقع پر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ "صحافت معاشرے کا اہم ستون ہے، جو عوامی مسائل اجاگر کرنے، مظلوموں کی آواز بلند کرنے اور بنیادی مسائل متعلقہ حکام تک پہنچانے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔ صحافیوں کو بہتر ماحول اور کام کرنے کی سازگار سہولیات فراہم کرنے کے لیے جدید تقاضوں کے مطابق پریس کلب ہال کی تعمیر وقت کی اہم ضرورت تھی۔"
مقررین نے چوہدری محمد ندیم سدھو کی جانب سے ہال کی مکمل تعمیر کے اخراجات اٹھانے کے اس فلاحی اقدام کو زبردست خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کا یہ تعاون سانگھڑ کی صحافتی برادری کے لیے ایک مثبت اور روشن مثال ہے۔ تقریب کے آخر میں شرکاء نے چوہدری محمد ندیم سدھو کا شکریہ ادا کیا اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔


