Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      ریڈ جائنٹ ستاروں کی ہولناک تباہی سے بچ جانے والے تین انوکھے سیارے دریافت

      روبوٹ کتوں کو سیر کروائیں، ہزاروں کمائیں: مستقبل کی انوکھی نوکری

      اے یو اسمال فائنانس اور وجئے سیلس پر بڑا سائبر حملہ، کروڑوں صارفین کا ڈیٹا خطرے میں

      پاکستان کا ایک اور اعزاز "NUST” کے 45 محققین دنیا کے ممتاز ترین سائنس دانوں کی فہرست میں شامل

      ” اب کسی کو نوکری کی ضرورت نہیں رہے گی” — وائٹ ہاؤس سے ایلون مسک کا دنیا کو تاریخی پیغام

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    یوتھ ایمپاورمنٹ کے لیے مریم نواز کا تاریخی اقدام: اگلے 3 سالوں میں 10 لاکھ نوجوانوں کی سکل ڈویلپمنٹ کا ہدف مقرر؛ 13 زبانوں کا کورس شروع کرنے کی منظوری!

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت لاہور میں ایک اعلیٰ سطح کا خصوص اجلاس منعقد ہوا، جس میں صوبے بھر میں سکل ڈویلپمنٹ اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ اجلاس میں وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے نوجوانوں کو خودمختار اور فنی لحاظ سے بااختیار بنانے کے لیے آئندہ تین سالوں کے دوران 10 لاکھ نوجوانوں کی سکل ٹریننگ کا ہدف مقرر کر دیا ہے۔
    اجلاس میں جدید ٹیکنالوجی کے فروغ اور امتحانی نظام میں شفافیت لانے کے لیے کئی انقلابی منصوبوں اور سنٹرز آف ایکسی لینس قائم کرنے کی منظوری بھی دی گئی۔
    اجلاس کے دوران وزیراعلیٰ پنجاب نے تکنیکی تعلیم اور روزگار کے شعبے میں جدید ترین انقلابی اقدامات کی منظوری دی جس کے تحت پنجاب میں لکڑی کے کام (Woodworking) کی صنعت کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے پہلا ماڈرن سنٹر آف ایکسی لینس قائم کیا جائے گا۔
    اسیطرح ٹیکنیکل ٹریننگ، امتحانات اور رجسٹریشن کی مکمل ڈیجیٹلائزیشن کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ جدید آن لائن پورٹل، ڈیجیٹل پرچے اور کیو آر کوڈ (QR Code) پر مشتمل اس امتحانی سسٹم کے ذریعے 2 لاکھ سے 6 لاکھ امیدوار شفاف امتحانات دے سکیں گے۔

    https://benaqabtv.com/wp-content/uploads/2026/11/mns.mp4

    پنجاب کی تاریخ میں پہلی بار وزیرِ اعلیٰ لینگویج لرننگ پروگرام کے تحت 13 عالمی زبانوں کے کورسز کرائے جائیں گے تاکہ نوجوان بیرونِ ملک روزگار حاصل کر سکیں۔
    کلیننگ اینڈ کلینر اکیڈمی (PCCA): پنجاب کی پہلی اکیڈمی کی منظوری دی گئی ہے جہاں کلیننگ سپورٹ، ہیلتھ کیئر، ہاسپٹلٹی اور ڈومسٹک ہیلپ کے شعبوں میں پیشہ ورانہ تربیت دی جائے گی۔
    ایگریکلچر و ہیوی مشینری آپریٹر سرٹیفکیشن کے علاوہ الیکٹریکل، وہیکل اور ڈیجیٹل مارکیٹنگ کے لیے بھی سنٹرز آف ایکسی لینس قائم کیے جائیں گے۔
    اجلاس کے دوران وزیراعلیٰ کو بتایا گیا کہ پنجاب کے ٹیکنیکل کالج کے تربیت یافتہ الیکٹریشن نے 48ویں ورلڈ سکل شنگھائی مقابلوں میں چوتھی پوزیشن حاصل کر کے ملک کا نام روشن کیا ہے۔ سکل ڈویلپمنٹ اینڈ انٹرپرینیورشپ ڈیپارٹمنٹ کے تحت اب تک کی کارکردگی کے اعداد و شمار درج ذیل ہیں:بریفنگ میں مزید بتایا گیا کہ دیہات میں خواتین کو بااختیار بنانے کے آئی ٹی پروگرام کے تحت 3,000 خواتین گھر بیٹھے باعزت روزگار کما رہی ہیں۔
    پنجاب کے تکنیکی اداروں اور اساتذہ کی اپ گریڈیشن کے لیے اٹھائے گئے مزید اہم اقدامات کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا گیا کہ : ‘ماہر’ پروگرام کے تحت لاہور، فیصل آباد، سیالکوٹ، گوجرانوالہ اور ملتان کے صنعتی کلسٹرز میں 25 ہزار، جبکہ ‘گلوبل روزگار’ پروگرام کے تحت BPO سیکٹر میں 25 ہزار نوجوانوں کی تربیت کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔
    2.6 ارب روپے کے ‘ہریالی’ پروگرام سے زراعت میں 20 ہزار، اور ‘ایڈوانس ٹیک’ کے تحت 7,500 نوجوانوں کو عالمی سرٹیفکیشن دی جائے گی۔
    ‘پہچان اور امید’ پروگرام کے تحت 2,474 خواجہ سراؤں کی تربیت مکمل ہو چکی ہے جبکہ 10,000 خصوصی افراد کو تربیت دی جائے گی۔
    15,065 اساتذہ و عملے کی اپ گریڈیشن کے ساتھ 220 کمپیوٹر، 100 انڈسٹریل سٹیچنگ، 70 سولر، VR ویلڈنگ اور الیکٹرک وہیکل لیبز اپ گریڈ کی گئی ہیں۔
    وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے تمام منصوبوں کی معیار اور شفافیت کے ساتھ بروقت تکمل کی سخت ہدایات جاری کی ہیں۔

    Related Posts

    حق سچ کی آواز اٹھانے والے صحافیوں پر ظلم و تشدد بند ہونا چاہیے: مریم نواز

    سانگھڑ: چوہدری محمد ندیم سدھو کا نیشنل پریس کلب کے ہال کی تعمیر کا اعلان، سنگ بنیاد رکھ دیا گیا

    ہو سکتا ہے یہ میری آخری ویڈیو ہو..بڑے لوگ استعمال کرکے تنہا چھوڑ گئے.”: ‘مسٹر پتلو’ کا نامعلوم مقام سے سنسنی خیز ویڈیو پیغام!

    مقبول خبریں

    حق سچ کی آواز اٹھانے والے صحافیوں پر ظلم و تشدد بند ہونا چاہیے: مریم نواز

    یوتھ ایمپاورمنٹ کے لیے مریم نواز کا تاریخی اقدام: اگلے 3 سالوں میں 10 لاکھ نوجوانوں کی سکل ڈویلپمنٹ کا ہدف مقرر؛ 13 زبانوں کا کورس شروع کرنے کی منظوری!

    افغان چوکیوں سے بلااشتعال فائرنگ پر پاک فوج کی جوابی کارروائی، طالبان پوسٹیں چھوڑ کر فرار

    ٹرمپ یاہو کا ٹیلیفونک رابطہ،اہم تبادلہ خیال،ایران نے معاہدہ نہ کیا توامریکامعاملہ جلد نمٹا دے گا، ڈونلڈ ٹرمپ

    ہندوستان اور سعودی عرب کے درمیان فضائی آپریشن شدید متاثر: اکاسا ایئر کا پروازوں کی معطلی میں توسیع کا اعلان

    بلاگ

    مذہبی اصولوں کے دعوے سے سیاسی مفاہمت تک

    مسٹر پتلو کی شادی یا عوام کی زندگیوں سے کھیلنے کا تماشا؟

    ’’گزرے کل سے آگے ماضی کے افسوس سے نکل کر حال کو جینے اور مستقبل کے خوف سے آزاد ہونے کا نام زندگی’’

    درگاہ حضرت سچل سرمستؒ

     فصلی بٹیروں سے بچیے!

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.