Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      ریڈ جائنٹ ستاروں کی ہولناک تباہی سے بچ جانے والے تین انوکھے سیارے دریافت

      روبوٹ کتوں کو سیر کروائیں، ہزاروں کمائیں: مستقبل کی انوکھی نوکری

      اے یو اسمال فائنانس اور وجئے سیلس پر بڑا سائبر حملہ، کروڑوں صارفین کا ڈیٹا خطرے میں

      پاکستان کا ایک اور اعزاز "NUST” کے 45 محققین دنیا کے ممتاز ترین سائنس دانوں کی فہرست میں شامل

      ” اب کسی کو نوکری کی ضرورت نہیں رہے گی” — وائٹ ہاؤس سے ایلون مسک کا دنیا کو تاریخی پیغام

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    ہو سکتا ہے یہ میری آخری ویڈیو ہو..بڑے لوگ استعمال کرکے تنہا چھوڑ گئے.”: ‘مسٹر پتلو’ کا نامعلوم مقام سے سنسنی خیز ویڈیو پیغام!

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    سیالکوٹ/لاہور: سیالکوٹ کے فراز کرکٹ گراؤنڈ میں شادی کی تقریب کے دوران مچنے والی تباہ کن بھگدڑ کے مقدمے میں مرکزی ملزم کے طور پر نامزد معروف ٹک ٹاکر انصر محمود عرف ‘مسٹر پتلو’ کی نامعلوم مقام سے ایک جذباتی ویڈیو منظرِ عام پر آ گئی ہے۔ ویڈیو میں ٹک ٹاکر نے اپنی جان کو درپیش شدید خطرات کا اظہار کرتے ہوئے فوج کے سربراہ اور وزیرِ اعلیٰ پنجاب سے مداخلت اور انصاف کی اپیل کی ہے۔

    https://benaqabtv.com/wp-content/uploads/2026/11/patloo.mp4

    یاد رہے کہ اس واقعے میں گاڑی اور موٹر سائیکلوں کی قرعہ اندازی کا لالچ دے کر بھیڑ اکٹھی کی گئی تھی، جس کے نتیجے میں مچنے والی بھگدڑ سے 1 شہری جاں بحق جبکہ 18 زخمی ہو گئے تھے۔
    سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں مسٹر پتلو کو شدید تکلیف اور آنسوؤں کے ساتھ اپنا موقف بیان کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے:
    ٹک ٹاکر نے سنسنی خیز دعویٰ کرتے ہوئے کہا، "ہو سکتا ہے یہ میری آخری ویڈیو ہو۔ مجھے مار دیا جائے گا یا پھر میں خودکشی کر لوں گا۔””بڑے بڑے لوگ مجھے استعمال کر کے اکیلا چھوڑ گئے”
    مسٹر پتلو نے روتے ہوئے کہا کہ بڑے بڑے بااثر لوگ جو ان کے ساتھ رابطے میں تھے اور ان کا استعمال کرتے رہے، اب اس مصیبت کی گھڑی میں انہیں بالکل اکیلا چھوڑ کر الگ ہو گئے ہیں۔

    کل ڈسکہ میں ھونے والے واقعہ کی جتنی مذمت کی جاۓ کم ھے۔ایک ٹک ٹاکر جس کو پتلو کے نام سے پکارا جاتا ھے اپنے شادی کی تقریب پہ قیمتی انعامات اناؤنس کرکے جسمیں بھاری کیش بھی شامل ھے پبلک کو اکٹھا کر لیا ۔ یہ سارا ڈرامہ اس ٹک ٹاکر نے مزید کمائی کے لئے کیا ۔ انعامات اس کی انویسٹمنٹ تھی اور کمائی سوشل میڈیا سے۔علاقہ کے غریب عوام کی غربت کا مذاق بنایا گیااور ایک بڑے ھجوم میں بھگدڑ میں دو انسانی جانیں گئیں اور درجنوں لوگ زخمی ھوئے۔ ٹک ٹاکر مفرور ھے اور اپنا اثرورسوخ استعمال کرکے قانون کو بے اثر بنا رہا ھے۔
    بے لگام سوشل میڈیا معاشرے اور ریاست کے لئے زہر قاتل ثابت ھو سکتا اسکا احتساب ھونا چاہئیے۔
    یہ ٹک ٹاکر کروڑوں نہیں اربوں کما رہے ھیں کیا ٹیکس قوانین انُ کو ریگولیٹ کر رہی ھیں؟

    — Khawaja M. Asif (@KhawajaMAsif) November 1, 2026


    ان کا کہنا تھا کہ وہ اس وقت ایک دور دراز گاؤں میں اکیلے موجود ہیں اور ان کی جسمانی حالت ایسی ہے کہ وہ بستر سے اٹھنے اور چلنے سے بھی قاصر ہیں، یہی وجہ ہے کہ وہ فی الحال پولیس کے سامن پیش نہیں ہوسکتے
    ویڈیو پیغام کے اختتام پر انصر محمود عرف مسٹر پتلو نے واقعے میں اپنے کسی بھی قسم کے قصور یا ذمہ داری سے صاف انکار کیا۔ انہوں نے موقف اختیار کیا کہ ان کا مقصد صرف تقریب کو کور کرنا یا حصہ بننا تھا، بھگدڑ کے نظام سے ان کا کوئی تعلق نہیں۔
    سیالکوٹ پولیس کے مطابق مقدمے میں نامزد دیگر 6 ملزمان کو پہلے ہی گرفتار کیا جا چکا ہے، جبکہ مسٹر پتلو کا یہ ویڈیو پیغام سامنے آنے کے بعد پولیس نے ان کی تکنیکی لوکیشن کا سراغ لگا کر گرفتاری کے لیے چھاپوں کا دائرہ مزید وسیع کر دیا ہے۔

    Related Posts

    امریکہ: وسط مدتی انتخابات سے قبل ٹرمپ انتظامیہ کا کسانوں کے لیے 15 ارب ڈالر  کے امدادی پیکج کا اعلان

    امریکی ریاست فلوریڈا میں طیارہ حادثہ: 9 افراد جاں بحق

    امریکہ میں ہیلووین ویک اینڈ کے دوران مختلف شہروں میں فائرنگ کے دلخراش واقعات، 6 افراد ہلاک ، درجنوں زخمی

    مقبول خبریں

    امریکہ: وسط مدتی انتخابات سے قبل ٹرمپ انتظامیہ کا کسانوں کے لیے 15 ارب ڈالر  کے امدادی پیکج کا اعلان

    امریکی ریاست فلوریڈا میں طیارہ حادثہ: 9 افراد جاں بحق

    امریکہ میں ہیلووین ویک اینڈ کے دوران مختلف شہروں میں فائرنگ کے دلخراش واقعات، 6 افراد ہلاک ، درجنوں زخمی

    آبنائے ہرمز میں دو آئل ٹینکر سمندری بارودی سرنگوں سے ٹکرا کر تباہ: پاسدارانِ انقلاب کا دعویٰ

    "ڈونلڈٹرمپ ایران پر ایٹمی حملے کی تیاری کر رہا ہے!”؛ دنیا تیسری جنگِ عظیم کے دہانے پر! امریکی صحافی ٹکر کارلسن کا خوفناک انکشاف

    بلاگ

    مذہبی اصولوں کے دعوے سے سیاسی مفاہمت تک

    مسٹر پتلو کی شادی یا عوام کی زندگیوں سے کھیلنے کا تماشا؟

    ’’گزرے کل سے آگے ماضی کے افسوس سے نکل کر حال کو جینے اور مستقبل کے خوف سے آزاد ہونے کا نام زندگی’’

    درگاہ حضرت سچل سرمستؒ

     فصلی بٹیروں سے بچیے!

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.